تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 599 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 599

تاریخ احمدیت 599 3- مولوی ممتاز احمد صاحب مربی سلسلہ متعینہ مشرقی پاکستان وفات مارچ 1962 بعمر 66 سال۔جلد 21 تحریک خلافت اور اس کے بعد مسلم لیگ کے بڑے سرگرم کارکن تھے۔قبول احمدیت کے بعد سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف ہو گئے۔آپ ایک نڈر مبلغ تھے اور سلسلہ کی خاطر تنگی کی قطعاً پروانہ کرتے تھے۔قرآن شریف کا بنگلہ ترجمہ آپ کے سپر د تھا جس کا بہت سا حصہ آپ مکمل کر چکے تھے کہ واپسی کا بلا وا آ گیا۔230 4- ڈاکٹر محمد احمد صاحب آف عدن (وفات 17 جولائی 1962) حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہا لوی درویش قادیان کے بڑے صاحبزادے تھے جو حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک کے اواخر میں پیدا ہوئے اور حضور ہی نے ان کا نام رکھا۔جماعت عدن کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔مہمان نوازی ان کا خاص وصف تھا۔عدن کے راستہ آنے جانے والے مبلغین احمدیت اور سلسلہ کے دوسرے احباب کو نہایت اخلاص و محبت سے اپنے ہاں ٹھہراتے تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے ولایت جاتے ہوئے آپ کے ہاں قیام فرمایا تھا۔5- ملک عزیز احمد صاحب کنجاہی سابق مجاہد انڈونیشیا (ولادت 23 ستمبر 1915 ء۔وفات ستمبر 1962 ء ) آپ اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے پہلی بار فروری 1936 ء میں جاوا تشریف لے گئے اور 1940 ء میں واپس قادیان آئے۔1941ء میں آپ دوبارہ جاوا بھجوائے گئے اور سولہ سال تک اہم دینی خدمات بجالانے کے بعد 1957 ء میں ربوہ پہنچے 1958ء میں تیسری بار آپ اسی ملک میں تشریف لے گئے اور تبلیغی جہاد کے دوران وفات پائی اور یہیں دفن کئے گئے۔آپ نے قرآن مجید کے جاوی ترجمہ میں مدد دی اور حضرت مسیح موعود اور حضرت مصلح موعود کی بہت سی کتابوں کا ترجمہ انڈونیشین زبان میں کیا۔6- میاں عبدالرحیم صاحب فانی در ویش قادیان ( وفات 22 اکتوبر 1962 ء بعمر 75 سال) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔