تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 525
تاریخ احمدیت 525 جلد 21 اجتماع کا آخری اجلاس حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ کی زیر صدارت ہوا۔آپ نے اپنے ولولہ انگیز اختتامی خطاب میں دو اہم امور پر روشنی ڈالی۔1۔جماعت احمدیہ کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کے ازالہ کی اہمیت۔2۔دنیا کو تباہی سے بچانا احمدیوں کا فرض ہے۔چنانچہ آپ نے نہایت پُر جوش انداز میں فرمایا کہ ہمارے خلاف جو غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں وہ دراصل ہمارے خلاف نہیں پھیلائی جاتیں۔ہمارے خدا کے خلاف پھیلائی جاتی ہیں۔کہ وہ پہلے تو بولتا تھا مگر اب معاذ اللہ ہمکلام نہیں ہوتا ہمارے آقا و مطاع حضرت خاتم النبین ﷺ کے خلاف پھیلائی جاتی ہیں کہ نعوذ باللہ حضور کا فیض جاری نہیں۔وہ پھیلائی جاتی ہیں ہماری اکمل واتم شریعت قرآن مجید کے خلاف کہ نعوذ باللہ وہ ایک زندہ کتاب نہیں جس کی تاثیرات جاری ہوں ان غلط فہمیوں کے ازالہ میں سوال ہمارا یا ہماری ذات کا نہیں بلکہ ہمارے حی و قیوم خدا کا ہے جس کی کوئی صفت کبھی معطل نہیں ہوتی۔ہمارے آقا و مطاع کی ذات والا صفات کا ہے۔جن کا فیض تا قیامت جاری ہے۔ہماری کتاب فرقان حمید کا ہے جو قیامت تک کے لئے ایک زندہ کتاب ہے جس کی تاثیرات کا سلسلہ بھی ختم نہیں ہوسکتا۔اندریں حالات ہم ایسی غلطیوں کا ازالہ کریں اور ضرور کریں۔عليسة آپ نے واضح فرمایا کہ دنیا پر تباہی کے بادل ہر طرف منڈلا رہے ہیں یہ دنیا اسلام کی پُر امن تعلیم کو اپنائے اور اسلام کو قبول کر کے خدا کی امان کے نیچے آئے بغیر حقیقی اور پائیدار امن کا منہ نہیں دیکھ سکتی۔اور دنیا کو خدا کی امان کے نیچے صرف اور صرف احمدی ہی لا سکتے ہیں کیونکہ خدا نے اپنے مسیح کو مبعوث کر کے خود انہیں اس کام پر مامور کیا ہے اور انہیں فتح و ظفر کی بشارت دی ہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم افریقہ، ایشیا۔یورپ و امریکہ اور جزائر کو اس تعلیم سے بہرہ ور کریں جس کے بغیر یہ دنیا کبھی اور کسی حال میں بھی پائیدار امن سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔یہ تقریر نہایت درجہ ایمان افروز تھی جسے سن کر سامعین پر روحانی کیف وسرور کی خاص کیفیت طاری ہو گئی۔آخر میں حضور نے حضرت مصلح موعود کا حسب ذیل زندگی بخش اور انقلاب آفریں پیغام پڑھ کر سنایا جو حضور نے انصار اللہ کے نام ارسال فرمایا تھا:۔اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم انصار اللہ۔اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مجھے افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے آپ کے جلسہ میں شرکت نہیں کر سکتا لیکن آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تبلیغ کریں تبلیغ کریں۔تبلیغ کریں۔یہاں تک کہ حق آجائے اور باطل