تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 475
تاریخ احمدیت 475 جلد 21 عربی دعا یو۔این۔میں۔نیویارک 19 ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر چودھری محمد ظفر اللہ خاں نے آج شب اپنا عہدہ سنبھالا تو انہوں نے عربی زبان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عقل و فہم عطا کرے اور رواداری کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے۔خدائے تعالیٰ سے دعا اور وہ بھی عربی میں جو عجب نہیں کہ قرآنی آیتوں میں شامل ہو۔اقوام متحدہ کی کرسی صدارت کو اس سے پہلے کیوں کبھی اس کا اتفاق ہوا ہوگا۔بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے وہ جب اور جس سے اور جہاں چاہے اپنے نام کی پکار کرا دے۔صدق جدید لکھنو 5 اکتوبر 1962 ، صفحہ 2 چندہ ماہ بعد پھر لکھا کہ ”سر ظفر اللہ خاں کے سیاسی خیالات سے یہاں بحث نہیں۔امتیازی چیز یہ ہے کہ اتنا بڑا اعزاز (اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت) ایک کلمہ گو کو یہ مغربی اور ماڈی دنیا پیش کر رہی ہے۔یاد ہو گا مجلس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کرسٹی صدارت سے آیات قرآنی رب اشرح لی صدری ویسرلی امری کی تلاوت جنرل اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار انہی ظفر اللہ خاں نے کی۔اور چند سال ادھر جب مغربی پاکستان میں رات کے پچھلے پہر ریل کا ایک عظیم حادثہ پیش آیا تھا تو اس وقت بھی یہی ظفر اللہ خاں (وزیر خارجہ پاکستان ) اپنے سیلون میں نماز تہجد ادا کرتے ہوئے پائے گئے۔پریس کانفرنس 130 مروجہ دستور کے مطابق حضرت چودھری صاحب نے اختتامی اجلاس کے معا بعد پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اس اہم خطاب کی تفصیل اخبار پاکستان ٹائمز لا ہور کے نامہ نگار خصوصی کے قلم سے درج ذیل کی جاتی ہے:۔مجھ پر اعتماد کا اظہار کر کے در اصل پاکستان اور اہل پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے“ پاکستان نے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ تمام بنی نوع انسان کے مشترکہ مفاد کا دل سے خواہاں ہے "