تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 436 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 436

تاریخ احمدیت 436 جلد 21 بائبل کی الہامی حیثیت۔پادری عبدالحق کی غلط تفسیر۔آنحضرت کی پیشگوئیاں بائبل میں۔کیا مسیح علیہ السلام زندہ ہیں؟ عہد کا رسول۔ایک نئی انجیل کا انکشاف۔بعد ازیں پاکستان کے احمدی پریس نے بھی رڈ عیسائیت کے باب میں اپنی ذمہ داریوں کو بڑی قابلیت سے نبھایا۔چنانچہ روزنامہ ”الفضل“ میں اس موضوع پر ٹھوس مضامین چھپے رسالہ ریویوآف ریلیجنز (انگریزی) کی طرف سے صوفی عبد الغفور صاحب امریکہ کا ایک اہم مضمون Challenge to Church‘ دودفعہ بصورت پمفلٹ شائع کیا گیا۔6 خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب نے رسالہ ” الفرقان کا ایک ضخیم عیسائیت نمبر (اکتوبر نومبر 1962ء) شائع کیا جو نہایت موثر اور مفید مضامین پر مشتمل تھا۔بعض اہم مضامین کے عنوان یہ تھے :- وو حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے بڑھاپے کی تصویر (جناب شیخ عبدالقادر صاحب محقق عیسائیت) بائیل میں آنحضرت ﷺ کی واضح بشارات ( پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم اے) قربانی کا برہ اور اس کی صفات ( ملک محمد مستقیم صاحب ایڈووکیٹ منٹگمری) موجودہ عیسائیت عقل کی کسوٹی پر ( حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب) پولوس۔موجودہ عیسائیت کا بانی ( مولوی محمد اجمل صاحب شاهد مربی سلسلہ مقیم پیشاور ) مولانا ابوالعطاء صاحب نے جہاں ”الفرقان کا عیسائیت نمبر شائع کر کے مفید حوالوں کا بیش بہا ذخیرہ جمع کر دیا وہاں 1962ء میں ہی مسیحیوں کے مایہ ناز پادری عبدالحق صاحب سے الوہیت مسیح کے موضوع پر تحریری مناظرہ کر کے انہیں شکست فاش دی پادری صاحب موصوف دو پرچے لکھنے کے بعد بالکل لا جواب ہو گئے اور آئندہ جواب لکھنے سے ہی انکار کر دیا۔جس پر مولانا صاحب نے چند ماہ بعد مباحثہ کی تفصیلی روداد ” تحریری مناظرہ کے نام سے شائع کر دی یہ کتاب عیسائیوں کے مقابلہ میں نہایت موثر دستاویز ہے اور ر صلیب کی منہ بولتی شہادت !! مولانا عبدالماجد صاحب دریا بادی نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:۔”پڑھے لکھے مسلمانوں کے لئے پڑھنے کے قابل ہے پادری صاحب کی تحریروں میں قدیم یونانی معقولات کی اصطلاح کی بھر مار اور درشت کلامی اور حریف پر مسلسل ذاتی حملے نمایاں ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام ضلع ملتان کے احمدی دوستوں کے نام مارچ 1962 ء میں ضلع ملتان کے احمدیوں کا ایک تربیتی اجتماع منعقد ہوا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس موقع پر مولوی محمد شفیع صاحب اشرف مربی سلسلہ احمدیہ کی درخواست پر حسب ذیل مختصر مگر نہایت روح پرور پیغام عنایت فرمایا :-