تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 374 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 374

تاریخ احمدیت 374 جلد 21 صاحب نے انہیں جماعت احمدیہ کی پر امن دینی مساعی سے آگاہ کیا اور ترجمۃ القرآن انگریزی اور دیگر اسلامی لٹریچر پیش کیا۔ان سالانہ مساعی کے نتیجہ میں تین نئی جماعتیں معرض وجود میں آئیں اور 96 خوش نصیبوں کو آغوش احمدیت میں آنے کی سعادت نصیب ہوئی۔جماعت احمد یہ سیرالیون کی تیرھویں سالانہ کانفرنس 8-9-10 دسمبر 1961 ء کو بو میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کا افتتاح مکرم مولوی محمد صدیق صاحب شاہد امیر و مبلغ انچارج سیرالیون نے کیا۔امیر صاحب نے اپنے خطاب میں جلسہ کی اغراض پر روشنی ڈالنے کے بعد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں آپ نے احباب جماعت کو اس امر کی تلقین فرمائی کہ وہ اہل افریقہ کی حقیقی آزادی کے لئے دعا کریں جس میں نہ صرف ان کا جسم آزاد ہو بلکہ روحیں بھی آزاد ہوں۔آپ نے احباب کو حقیقی بڑائی حاصل کرنے کی تلقین کی جو اخلاق، نیکی اور تقویٰ سے حاصل ہوتی ہے۔نیز مبلغین کو مساوات کا نمونہ بننے کی تلقین فرمائی اور احباب جماعت کی دینی ودنیاوی رفعتوں کیلئے دعا کی۔ازاں بعد وکیل التبشیر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا۔آپ نے احباب کو نفرت و حقارت ختم کر کے اخوت اختیار کرنے کی تلقین کی نیز تبلیغ اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔افتتاحی تقریر و دعا کے بعد مسٹر ایم بی ابراهیم صاحب و جنرل سیکرٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امسال 268 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔اس کے بعد درج ذیل احباب نے تقاریر کیں :- 1۔ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب 2۔مسٹرایم کے بنگائے صاحب M۔Bangay ہیڈ ماسٹر فری ٹاؤن سکول 3 - مکرم مولوی غلام احمد نسیم صاحب ، 4۔اے۔ایس۔ڈی اوکلا صاحب ( A۔S۔D Aucla) نو جوان ٹیچر 5۔چوہدری سمیع اللہ صاحب سیال، 6۔شیخ امام سیسے صاحب ٹیچر سیکنڈری سکول بو، 7۔کیرا فا کمار صاحب (Keriefa Kamar) پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ کونسل ، 8۔الحاج المامی سوری صاحب، 9۔منور احمد صاحب ایم۔ایس۔سی ، 10۔مولوی اقبال احمد صاحب، 11۔الفا ادریسا صاحب، 12۔چیف وی وی کالون صاحب (Kallon۔)، 13۔مولوی عبد القدیر شاہد صاحب، 4 1 - الحاج علی روجر ز صاحب، 5 1۔مسٹر اے ایس مانسرے صاحب (Mr۔A۔Mansary)، 16۔ڈاکٹر شاہنواز صاحب، 17۔مسٹر سنفا آدم صاحب ( Sanfa Adam)،18۔چیف گمانگا صاحب،19 - مکرم شیخ نصیرالدین احمد صاحب۔