تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 351 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 351

تاریخ احمدیت 351 جلد 21 نونہالان احمدیت کی نمایاں کامیابی اور شاندار اعزاز 1- عزت مآب امری عبیدی صاحب 3 جنوری 1961ء کو دارالسلام (مشرقی افریقہ) کے دوبارہ میئر منتخب ہو گئے۔اسی روز صدر پاکستان محمد ایوب خان صاحب نے مکرم صفدر علی خان صاحب کو ایوان صدر کراچی میں نمایاں قومی وملکی خدمات کے صلہ میں ستارہ خدمت اور مکرم احمد جان صاحب کو تمغہ خدمت کے اعزاز عطا کئے۔-2- جامعہ نصرت ربوہ کی طالبہ محترمہ امۃ الرشید لطیف صاحبہ عربی کی تمام طالبات میں اول رہیں اور کے بی محمد حسین مبارک گولڈ میڈل حاصل کیا۔3- ڈسٹرکٹ جھنگ ہائی سکول ھیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 3 فروری 1961ء کو جھنگ میں ضلع کے ہائی سکولز کا مقابلہ ہوا جس میں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی ٹیم اول قرار پائی۔4- 23 مارچ 1961 ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان صاحب نے صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت مغربی پاکستان کو ستارہ پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔5 - جامعہ نصرت ربوہ کی طالبہ محترمہ امتہ الباسط صاحبہ سال اول میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے اردو مضمون کے مقابلہ میں دوسرا اور محترمہ قمر النساء صاحبہ سال دوم نے تیسرا انعام حاصل کیا۔6- مکرم بشارت احمد خان صاحب ابن مکرم محمد عباس خان صاحب تر ناب تحصیل چارسدہ ضلع پشاور 755 نمبر لے کر مڈل کے امتحان میں یونیورسٹی بھر میں اول رہے۔7- مسلم ہائی سکول ملتان کے طالب علم سہیل کوثر صاحب ابن شیخ امیر احمد صاحب نے ورنیکلر فائنل کے امتحان میں 664 نمبر لے کر ملتان شہر کے تمام سکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔8۔میٹرک کے امتحان میں مکرم نعیم الرحمن صاحب درد ( ابن حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد ) 813 نمبر لے کر ضلع جھنگ میں اول آئے۔9- محترمہ فیروزه فائزه صاحبه ( بنت مکرم جنید ہاشمی صاحب ابن حضرت قاضی محمد ظہور الدین اکمل صاحب) میٹرک کے امتحان میں 770 نمبر لے کر سر گودھا ڈویژن میں اول رہیں۔10 - مکرم عبد الباسط صاحب ( ابن محترم میاں عبد الکریم صاحب لاہور ) پنجاب یونیورسٹی کے B۔D۔S تھرڈ پروفیشنل کے امتحان میں صوبہ بھر میں اول رہے۔11 - محترمہ امة الحفیظ قریشی صاحبہ ( بنت قریشی محمد مطیع اللہ صاحب آف قادیان ) میٹرک کے امتحان میں 719 نمبر لے کر ضلع سیالکوٹ میں اول آئیں۔