تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 309
تاریخ احمدیت 309 جلد 21 کی جاتی تھی تو آپ اس کو نبھانے کے لئے پورے طور پر احساس کرتے۔چنانچہ موجودہ دور میں بارہا دیکھا گیا ہے کہ آپ علالت یا ضعف سے نڈھال ہونے کے باعث گھر میں چار پائی پر دراز ہیں لیکن دفتر سے یہ اطلاع ملنے پر کہ آپ کو قائم مقام امیر مقامی یا ناظر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے تو آپ فورا کمر بستہ ہو جاتے اور یوں معلوم ہوتا کہ آپ کے ناتواں اور سال خوردہ جسم میں یکدم طاقت اور چستی پیدا ہو گئی ہے اور آپ حتی المقدور کام سر انجام دیتے اور ہر کام میں ذاتی دلچسپی لیتے اور جس کا رکن کے ذمہ کام ہوتا اس کے پاس پہنچ کر اس کی سرانجام دہی کے لئے تاکید فرماتے۔یہی وہ فرض شناسی کا جذبہ تھا جس کی وجہ سے حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ذاتی اور نجی کاموں کی سرانجام دہی اور اس کی وجہ سے تقرب کا موقعہ ملا۔بلکہ 1924 ء کے سفر یورپ میں ہمسفر ہونا نصیب ہوا۔20۔عہد ور روایتی: آپ کے سوانح نگار ملک صلاح الدین صاحب ایم اے آپ کے عہد درویشی سے متعلق خدمات و حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے رقمطراز ہیں: اصحاب احمد کے کام میں آپ نے ہمیشہ بیش قیمت مشورے دئے اور اس بارہ میں نظر ثانی کے لئے آپ ہمیشہ آمادہ رہتے تھے۔اور خوشی محسوس کرتے تھے۔چنانچہ جلد اول کا سارا مسودہ آپ نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے سنا۔اسی طرح جلد دوم کی بہت سی روایات کے متعلق میں نے مشورے کئے۔جلد اول میں مقامات مقدسہ کے جو نقشے درج کئے گئے ہیں وہ آپ ہی کی زیر نگرانی تیار ہوئے تھے۔آپ اس امر کے لئے ہمیشہ مستعد رہتے تھے اور اس میں بہت لذت وسرور محسوس کرتے تھے کہ احباب و زائرین کو دار امسیح اور مسجد مبارک دکھا ئیں۔اور بتائیں کہ حضور مسجد مبارک میں بیت الفکر کی اس کھڑکی سے داخل ہوتے۔کس کس مقام پر کھڑے ہو کر حضور نے نمازیں ادا کیں۔اور حضور کی نشست کہاں ہوتی تھی۔مسجد اقصیٰ میں کس مقام پر حضور نے خطبہ الہامیہ دیا وغیرہ۔بہت کچھ تفصیل بیان فرماتے تھے تا آئندہ نسلیں ان باتوں کو محفوظ رکھ سکیں۔نو دس سال قبل آپ نے بڑے باغ کے شمالی حصہ میں اس جگہ کی