تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 305 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 305

تاریخ احمدیت 305 جلد 21 کی ہدایت پر انہیں تاکید کی کہ اس کی خوب اشاعت کریں۔2 جنوری 1897ء میں کتاب ضمیمہ انجام آتھم ، جس کی فہرست 313 اصحاب میں حضرت اقدس نے آپ کا نام نمبر 101 پر درج فرمایا۔3- 1897ء میں آپ نے انجمن خادم الاسلام قائم کی جس کے سر پرست حضرت حکیم الامت حافظ مولانا نورالدین صاحب بھیروی تھے۔4 قتل لیکھرام 6 مارچ 1899 ء کے بعد حضرت مسیح موعود اور الدار کی حفاظت کے لئے پہرے کا خصوصی انتظام کیا گیا جوکم و بیش دو تین سال تک متواتر جاری رہا۔اس انتظام کے مہتم خصوصی آپ ہی تھے۔5۔جنوری 1898ء میں مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان جاری ہوا تو آپ اس کے سٹاف میں شامل کئے گئے اور وسط جنوری 1903 ء تک آپ نہایت فرض شناسی سے تدریسی فرائض انجام دیتے رہے۔6۔1900 ء کے خطبہ الہامیہ کو خدا کے مقدس مسیح کی زبان مبارک سے سنے کی جن خوش نصیب رفقاء کو سعادت ملی ان میں آپ بھی تھے۔7۔جنوری 1903ء کو آپ کو سفر جہلم میں حضرت مسیح موعود کی ہمرکابی کا شرف حاصل ہوا۔حضرت صاحبزادہ شہزادہ عبداللطیف رئیس کا بل بھی اس مقدس قافلہ میں شامل تھے۔8۔22 نومبر 1906ء کو آپ پانچویں حصہ آمد کی وصیت کر کے آفاقی نظام، الوصیت سے وابستہ ہو گئے۔1900-9ء میں حضرت سید محمود المصلح الموعود نے حضرت مسیح موعود کی اجازت خاص سے انجمن تشحذ الاذہان کی بنیاد رکھی جس کا احیاء 1906ء میں ہوا جس کے سیکرٹری حضرت منشی عبد الرحیم صاحب مالیر کوٹلوی تھے اور اس کے پر جوش ممبروں میں آپ کا شمار صف اول میں ہوتا تھا۔10۔27 اپریل 1908ء کو حضرت مسیح موعود نے اپنی زندگی کا آخری سفر لا ہور اختیار کیا تو اس میں خادم خاص کی حیثیت سے ابتداء سے وصال مبارک بلکہ مراجعت قادیان تک بیش بہا خدمات کے مواقع حاصل ہوئے۔دوران قیام لاہور حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے جو معرکۃ الآراء خطاب فرمایا اس کو آپ نے اس دیدہ ریزی، شرح وبسط اور خوبصورتی سے قالمبند کیا کہ پڑھنے والے عش عش کر اٹھے۔یہ خطاب آپ کے قلم حقیقت رقم سے 14 جولائی 1908ء کے الحکم میں شائع شدہ ہے اور قابل دید اور لائق مطالعہ ہے۔