تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 270
تاریخ احمدیت 270 وفات کا اندوہناک سانحہ نہیں دیکھا مگر مجھے وہ دن بھی آج تک نہیں بھولا آج تک آپ کی وفات کے حالات میں نے کبھی نہیں پڑھے کہ میری آنکھیں فرط جذبات سے پر نم نہ ہوگئی ہوں اور مجھے اسی طرح درد و کرب محسوس نہ ہوا ہو جس طرح آپ کا زمانہ پانے والے مخلصین کو ہوا تھا۔میں نے جب کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ واقعہ پڑھا ہے کہ آپ صلى الله نے جب پہلی مرتبہ چکی سے پیسے ہوئے باریک آٹے کی روٹی کھائی تو رسول کریم ﷺ کو یاد کر کے آپ کے آنسو بہہ پڑے تو اس وقت میری آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگ جاتے ہیں۔ایک عورت کہتی ہے میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ یہ بات کیا ہے کہ اتنی عمدہ روٹی کھا کر بھی آپ کے آنسو بہہ رہے ہیں۔انھوں نے فرمایا جب میں نے اس روٹی کا ایک لقمہ اپنے مونہ میں ڈالا تو مجھے رسول کریم ﷺ یاد آ گئے کیونکہ آپ کے زمانہ میں چکیاں نہیں تھیں ہم صرف سلی بطہ پر غلہ کوٹ کر اور پھونکوں سے اس کے چھلکے اڑا کر روٹی پکا لیا کرتے تھے۔مجھے خیال آیا اگر اس وقت بھی چکیاں ہوتیں اور میں رسول کریم ﷺ کو ایسے صل الله ملائم اور بار یک آٹے کی روٹی کھلاتی تو آپ ﷺ کو کتنی راحت پہنچتی۔میری حالت بھی ایسی ہی ہے۔سلسلہ کی کوئی ترقی اور کوئی فتح نہیں جو ایک رنگ میں میرے لئے غم کا نیا سامان پیدا نہیں کرتی کیونکہ اس وقت مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ آج اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام زندہ ہوتے تو جو فتوحات اور کامیابیاں ہمیں حاصل ہو رہی ہیں ان کے پھول ہم آپ کے قدموں میں جا کر ڈال دیتے مگر خدا تعالیٰ کی سنت یہی ہے کہ وہ لوگ جو اپنا خون بہا کر اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں ہلکان کر کے خدائی کھیتی میں بیج ڈالتے ہیں وہ پھل کاٹتے وقت اس دنیا میں موجود نہیں ہوتے لیکن ہمارا دل ان کو کب بھلا سکتا ہے ہم ان کی یاد کو کس طرح فراموش کر سکتے ہیں۔ایک ایک کام جو ہمارے سلسلہ میں ہو رہا ہے ایک ایک علمی مسئلہ جو حل ہو رہا ہے ایک ایک فیضان الہی جوہم پر نازل ہورہا ہے انہی کی دعاؤں اور برکتوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے پھر کون ایسا تنگ دل اور احسان فراموش انسان ہوسکتا ہے جو کھیت تو کاٹ کر لے آئے پھل تو اکٹھے کرلے مگر ان لوگوں کو یاد نہ کرے جنہوں نے کھیت میں بیج ڈالا اور پھلدار پودے لگائے۔بے شک وہ اس وقت خوش ہو رہا ہو گا جب وہ پھل توڑ رہا اور کھیت کاٹ رہا ہو گا مگر اس کے ساتھ ہی اگر وہ خوشی سے ہنس رہا ہو گا تو دوسری طرف اس کی آنکھیں غم سے آنسو بھی بہا رہی ہوں گی کیونکہ وہ خیال کرے گا کہ جو جلد 21