تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 124
تاریخ احمدیت 124 جلد 21 فرمانے کے بعد مبلغین اور دوسرے مخلص احمدیوں کی دعاؤں کے درمیان عازم سیرالیون ہو گئے۔چوہدری محمد شریف صاحب حضور کے اس تاریخی دورہ کے بعد چند ماہ باتھرسٹ میں سرگرم عمل رہے اور پھر 19 اگست 1970 ء کوروانہ ہوکر 8 ستمبر 1970ء کور بوہ پہنچے۔10 چوہدری صاحب تیسری بار 13 اپریل 1971 ء کو عازم گیمبیا ہوئے اور 27 اپریل کو 50 باتھرسٹ پہنچے۔چھ ماہ بعد مرکز سے مولوی داؤ د احمد صاحب حنیف بھی دوبارہ بھجوائے دیئے گئے۔تاریخ روانگی 28 نومبر 1971 ء۔واپسی 28 مارچ 1976 ء ) جناب مرزا محمد اقبال شاہد صاحب پہلے سے ہی میدان جہاد میں موجود تھے۔ان مبشرین احمدیت کی متحدہ کوششوں سے احمدیت کی نشر و اشاعت میں وسعت پیدا ہوئی اور اثر ونفوذ کا تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔گیمبیا میں میڈیکل سنٹر سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث" نے خدا تعالیٰ کی تحریک کے مطابق گیمبیا میں میڈیکل سنٹر اور سکول کھولنے کا جو تاریخی فیصلہ فرمایا تھا 1971ء میں اس کو نہایت شاندار رنگ میں پورا فرما دیا۔چنانچہ حضور نے اسی سال نصرت جہاں سکیم کے تحت پانچ ایثار پیشہ اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار احمدی ڈاکٹر گیمبیا بھجوادئے۔جنہوں نے باتھرسٹ (بانجل ) ، بھتے ، انجوارہ اور قاعور میں پانچ مزید میڈیکل سنٹر کھول دئے۔بعد ازاں اور احمدی ڈاکٹر بھی گیمبیا تشریف لے گئے۔بعض اب تک شاندار طبی خدمات بجالا رہے ہیں جیسا کر تفصیل ذیل سے ظاہر ہے: احمد یہ میڈیکل سنٹر (ٹی۔بی ) باتھرسٹ ( گیمبیا) 1۔ڈاکٹر انوار احمد صاحب 2۔میجر ڈاکٹر محمد خان صاحب 3۔ڈاکٹر منوراحمد صاحب 4۔ڈاکٹر لئیق احمد انصاری صاحب یکم مئی 1971 ء تا5 مئی 1975 ء) اپریل 1794 تا 7 جولائی 1977 ء ) ستمبر 1975 تا 1980ء) (19) (19971979 5۔ڈاکٹر عمر الدین صاحب سدھو (7 جنوری 1980 ء تا 1982ء)