تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 754 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 754

تاریخ احمدیت 754 جلد ۲۰ تشبیہ دی ہے اور فرمایا ہے کہ قرآن مجید بھی اپنی ذات میں ایک عالم ہے، جس طرح دنیوی عالم کے مخفی عجائبات زمانے کے ساتھ ساتھ کھلتے آرہے ہیں اور جدید اکتشافات کے ذریعے اس کے مخفی خزانے با ہر نکل رہے ہیں اور بے شمار اکتشافات کے با وجو د انسان ابھی تک اس کے اسرار کا احاطہ نہیں کر سکا ہے۔اسی طرح قرآن مجید جو خدا تعالیٰ کا قول ہے اپنی ذات میں ایک عالم ہے جس کے مخفی خزانوں اور علوم و معارف کی کوئی انتہا نہیں۔احمدی نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ قرآن میں زیادہ سے زیادہ تدبر سے کام لیں اور نئے نئے خزانے نکال کر انہیں دنیا کیلئے عام کریں اور ان سے اُن علوم جدیدہ کا مقابلہ کریں جو مذہب کے مخالف ہیں اور دنیا کو دہریت کی طرف لے جانے والے ہیں یہی حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد ہے حضرت میاں صاحب نے اس موقع پر یہ نصیحت بھی فرمائی کہ تحقیق اور وضاحت کیلئے سوال کرنا اور اشکال پیش کر کے ان کی وضاحت چاہنا یا خود اس کا حل تلاش کرنا بہت اچھی چیز ہے لیکن اس میں یہ احتیاط مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ ادب کو ہر حال میں ملحوظ رکھا جائے۔سوالات استفسارات کے رنگ میں ہونے چاہیں۔ایسے اعتراضات کے رنگ میں نہیں جن سے مسلمہ یا طے شدہ اصولوں یا عقائد کے کما حقہ احترام میں کوئی فرق آ سکے، بعض اوقات اس قسم کی بحثوں میں ہر چند کہ وہ تحقیق اور وہ از دیا دعلم کی نیت سے ہوں، لوگ اس احتیاط کو ملحوظ نہیں رکھا کرتے۔لیکن ہمارے نو جوانوں کو جو بفصلہ تعالیٰ اس فرق کو سمجھتے ہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔