تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 739 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 739

تاریخ احمدیت 739 جلد ۲۰ سٹیشن سے آگے پہنچی تو جذبات میں ایک عجیب اور نا قابل بیان کیفیت پیدا ہو گئی۔قلوب رقت اور سوز و گداز کے ساتھ دعاؤں میں مصروف ہو گئے اور آنکھیں بے تابانہ طور پر رات کی تاریکی میں منارة امسیح کی تیز اور بلند و بالا روشنی کو ڈھونڈھنے لگیں۔جو نہی یہ روشنی نظر آئی بے ساختہ طور پر ہاتھ دعاؤں کیلئے اُٹھ گئے اور آنکھوں سے رقت کے عالم میں آنسو رواں ہو گئے ابھی یہ کیفیت جاری تھی کہ گاڑی سید نا حضرت مسیح موعود کے مولد ومسکن اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے دائگی مرکز۔۔۔۔قادیان دارالامان کے سٹیشن پر آ کر رک گئی۔سٹیشن پر درویشان قادیان نے محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی قیادت میں اھلاً وسهلاً و مرحبا کہہ کر اہلِ قافلہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا قادیان کے بہت سے سکھ اور ہند و معززین بھی استقبال کیلئے موجود تھے صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے امیر قافلہ محترم حافظ عبد السلام صاحب سے مصافحہ اور معانقہ فرمایا۔جس کے بعد درویشوں کے ساتھ نہایت اخلاص اور محبت کے جذبات سے پُر مصافحوں اور معانقوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سٹیشن سے باہر اہالیان قادیان کی طرف سے اہلِ قافلہ کیلئے بسوں کا اور ان کے سامان کیلئے ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے بڑے آرام اور سہولت کے ساتھ اہلِ قافلہ اور اُن کا سامان دارا مسیح قادیان میں پہنچ گیا بسیں دار الفتوح سے اس پختہ سڑک کی طرف مڑ گئیں جو مشرق کی طرف سے ہوتی ہوئی محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کوٹھی بیت الظفر کے قریب دار الانوار میں سے گذرتی ہے۔بزرگان قادیان سے ملاقاتیں۔یہاں سے اہل قافلہ پیدل دار المسیح میں داخل ہوئے۔اس جگہ سب سے پہلچس جلیل القدر بزرگ سے اہلِ قافلہ کی ملاقات ہوئی وہ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی تھے جو آج ہم سے رخصت ہو چکے ہیں۔آپ با وجو دضعیف العمری، بیماری اور ضعف و نقاہت کے شدید سردی کے عالم میں اپنے مکان کے سامنے سڑک پر ایک عصا کے سہارے کھڑے تھے اور بڑی ہی گرم جوشی کے ساتھ آنیوالے مہمان کا خیر مقدم فرما رہے تھے۔ہر مہمان کو پہچانتے ، مصافحہ کرتے، معالقہ فرماتے اور پھر رقت کے عالم میں دعائیں کرنا شروع کر دیتے۔اللہ تعالیٰ حضرت بھائی جی کو جنت الفردوس میں بلند سے بلند مدارج عطا فرمائے۔اگلے چوک میں حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان متعد درویشوں کی معیت میں مہمانوں کے استقبال کیلئے تشریف فرما تھے۔احمد یہ چوک میں آ۔