تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 58
تاریخ احمدیت فصل ہفتم 58 جلد ۲۰ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب معلمین کی شاندار خدمات ۱۹۶۶ء میں ناظم ارشاد نے معلمین وقف جدید کی سال ۱۹۶۶ء کی دینی وتربیتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرمایا : - معلم کا کام صرف تعلیم و تربیت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ طالبانِ حق تک احمدیت کا پیغام پہنچانا اور جماعت احمدیہ کے متعلق پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا بھی اس کے اہم فرائض میں داخل ہے۔اسے اپنے مرکز کے علاوہ ماحول کے پانچ میل کے دائرہ میں واقع تمام دیہات میں بھی یہ فریضہ ادا کرنا ہوتا ہے۔علاوہ ازیں اس دائرہ کے اندر اگر کچھ اور احمدی جماعتیں اور افراد آباد ہوں تو ان کی تربیت و اصلاح کے لئے حسب توفیق کوشاں رہنا بھی معلم کے فرائض میں داخل ہے۔اس پہلو سے دیکھا جائے تو گو وقف جدید کے مراکز تو اس وقت صرف ۷۰ ہیں لیکن معلمین کا کام کم و بیش ۱۵۶۶ دیہات تک ممتد ہے۔اور ان دیہات میں ۲۸۱۷ افرادان سے احمدیت کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔چنانچہ اس گفت وشنید کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۷۲۹ احباب کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔اس سلسلہ میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ معلم صرف خود ہی اصلاح وارشاد کا کام نہیں کرتا بلکہ اپنے مرکز اور ارد گرد کے پانچ میل کے دائرہ کے اندر رہنے والے احمدی احباب کو بھی اصلاح وارشاد کے کام کی علمی اور عملی تربیت دیتا ہے جو فی ذاتہ ایک نہایت اور محنت طلب کام ہے۔سالِ رواں میں معلمین سے اصلاح و ارشاد کی تربیت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ۱۲۹۷ رہی ہے۔امید ہے کہ سال بہ سال اس تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔اور انشاء اللہ تعالیٰ چند سال کے اندر زیر تربیت دیہاتی جماعتوں کے