تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 683
تاریخ احمدیت فصل هشتم 683 جلد ۲۰ جلسہ سالانہ 1977 ء اور بیت ۲۵ - ۲۶ دسمبر ۱۹۷۷ء کو سوا (SUVA ) کی بیت فضل عمر میں جماعت احمد یہ جزائر فجی کا فضل عمر اور لائبریری کا افتتاح نہایت کامیاب سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔ملک بھر سے احباب جماعت ہوائی جہازوں، کاروں اور سپیشل بسوں سے سینکڑوں میل کا سفر طے کر کے 500 کی تعداد میں شامل ہوئے۔جلسہ میں شامل مہمانوں اور زائرین کے قیام و طعام کا انتظام جلسہ سالانہ ربوہ کی طرز پر نہایت منظم رنگ میں کیا گیا۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث کا حسب ذیل پیغام اس موقع پر مولوی دین محمد صاحب شاھد ایم اے نے پڑھ کر سنایا۔اللہ تعالیٰ آپ کے جلسہ سالانہ کو با برکت کرے۔متحد ر ہوا اور خلافت کے تقدس کو ہمیشہ ملحوظ رکھو اور اسکی عزت کرو۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دُعاؤں سے عاجزی کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اور پوری فرمانبرداری اور اطاعت سے حاصل کرو۔خلیفة اصبح الثالث اس موقع پر پندرہ ہزار فجین ڈالر کے خرچ سے تعمیر ہونے والی پُر شکوہ بہیت فضل عمر اور اس سے ملحق احمد یہ لائبریری کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے حسب ذیل مبارک پیغام احمد یہ لائبریری کی افتتاحی تقریب پر ارسال فرمایا تھا۔خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران عزیز ھوالناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ ' مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ آپ بیت فضل عمر ( کے پہلے مرحلہ کی تکمیل پر ) اور اس کے ساتھ ملحق لائبریری اور دار المطالعہ کے افتتاح کی تقریب منعقد کر رہے ہیں۔دین حق میں بیت الذکر ایک مقدس جگہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا گھر کہلاتا ہے۔اور یہ خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیئے مخصوص ہے۔یہ مقدس جگہ لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ