تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 626 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 626

تاریخ احمدیت 626 جلد ۲۰ تھا۔اس کا ترجمہ حسب ذیل ہے۔جلالتہ الملک شاہ حسین السلام عليكم اهلا و سهلا و مرحباً میں بصد ادب و احترام ملک نائیجیریا کے احمدیوں کی طرف سے اعلیٰ حضرت کو ہمارے ملک میں قدم رنجہ فرمانے پر دلی خوش آمدید عرض کرتا ہوں۔ہر چند آ پکی یہ زیارت مختصر حیثیت کی ہے۔ہم آپ کے نائیجیریا کے دارالحکومت لیگوس میں ورود کے بہت قدرمند ہیں۔جلالۃ الملک کے لئے ہمارے دلوں میں جو محبت جاگزیں ہے۔اس کی ایک علامت کے طور پر آپ کی خدمت میں لائف آف محمد کا تحفہ بھی پیش کر رہا ہوں۔جو ہماری جماعت کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی کی تصنیف ہے۔( الخطاب الجلیل اور ہمارے بیرونی مشن کتب بعد میں شامل کی گئیں تھیں ) اس امر کا ذکر یہاں بے تعلق نہ ہوگا کہ جلالتہ الملک کے مرحوم دادا امیر عبداللہ ہماری جماعت حیفا کے حق میں ہمیشہ مروت کا سلوک فرماتے رہے ہیں۔جس کے لئے ہم ان کے احسان مند رہیں گے بالآخر ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکات نازل فرما تا رہے آمین۔والسلام نسیم سیفی رئیس التبلیغ مغربی افریقہ برائے جماعت احمد یہ نائیجیریا - علامہ نیاز فتحپوری کے تاثرات علامہ نیا داتیو ری ۲۱ رعی ۱۹۲۰ ء کو مارن فضل عمر ڈسپنسریوں سے متعلق روڈ اور گولیمار کراچی کی احمدیہ ڈسپنسریوں کی رفاہی خدمات کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور حسب ذیل الفاظ میں اپنے قلبی تاثرات قلمبند کیئے۔: عکس تحریر علامہ نیاز ا گلے صفحہ پر