تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 549 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 549

تاریخ احمدیت 549 یہ کتاب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لٹریچر میں ایک بہت عمدہ اضافہ ہے۔غالباً ایک جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس قدر جامع اور مرتب سوانح عمری اس وقت تک نہیں لکھی گئی۔واقعات کی حتی المقدور تحقیق و تدقیق اور ترتیب اور موقعہ بموقعہ مناسب تبصرہ جات نے اس کتاب کی قدر و قیمت میں کافی اضافہ کر دیا ہے اور ضروری فوٹو بھی شامل ہیں۔کتاب کا مطالعہ کرنے والا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بلند و بالا شخصیت اور تبلیغ ( دین حق ) کے لئے ان کی والہا نہ جد وجہد سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔طباعت بھی اچھی ہے۔میرے خیال میں یہ کتاب اس قابل ہے کہ نہ صرف جماعت کے دوست اسے خود مطالعہ کریں بلکہ غیر از جماعت اصحاب میں بھی اس کی کثرت کے ساتھ اشاعت کی جائے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو نافع الناس بنائے اور مصنف کو جزائے خیر دے۔66 جلد ۲۰ ادارۃ المصنفین ربوہ کی شائع کردہ دو ہدایة المقتصد مجلد ۲۰ + ۲۹۸ صفحات قیمت درج نہیں۔پتہ ادارۃ المصنفین ربوہ ضلع کتب بر اخبار صدق جدید لکھنو کا تبصرہ جنگ (پاکستان) پر فقیه قاضی ابن رشد مالکی (۵۲۰ ھ - ۵۹۵ھ ) بمطابق ۱۱۲۶ ء۔۱۱۹۸ء) کا شمار چھٹی صدی ہجری کے مشاہیر علماء میں ہوتا ہے اور ان کی کتابوں میں سے بدایۃ المجتہد ( دو جلدوں میں) ایک مرتبہ امتیاز رکھتی ہے۔کتاب میں تمام فقہی عنوانات سے متعلق ابن رشد، مختلف ائمہ فقہ (خصوصاً ائمه اربعہ) کی آرائیں اور اقوال دیتے اور خود بھی جابجا محاکمہ کرتے چلے گئے ہیں۔کتاب جتنی دقت نظر سے لکھی گئی ہے اتنی ہی اس کی زبان بھی سلیس ہے۔پیش نظر اردو کتاب اسی مشہور عربی کتاب کی جلد دوم کے صرف ابتدائی پانچ بابوں کتاب النکاح، کتاب الطلاق ، کتاب ایلاء، کتاب الاظہار، کتاب اللعان کا ترجمہ ہے مگر افسوس ہے کہ سرورق پر اس کی کوئی صراحت موجود نہیں اور دھو کہ ہوتا ہے کہ شاید یہ ترجمہ پوری کتاب کا ہے جو حجم میں اس سے کئی گنا زائد ہے۔ترجمہ صاف اور سلیس ہے اور امید کی جاتی ہے کہ صحیح بھی ہوگا۔(صحت کی ذمہ داری صرف اسی وقت لی جاسکتی ہے جب تبصرہ نگار اصل سے پورا مقابلہ کر کے دیکھ سکا ہو ) کتاب کی