تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 524 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 524

تاریخ احمدیت 524 اور مسٹر بلال سے بھی ہوئیں۔مسٹر بانڈ اور مسٹرسٹن ادھیڑ عمر کے انگریز تھے۔یہ حضرت مولوی فرزند علی خان صاحب کے زمانہ میں جماعت میں شامل ہوئے تھے۔اور نہایت مخلص تھے۔مسٹر بانڈ کو باغبانی کا شوق تھا۔مشن ہاؤس کے باغ میں ان کے ہاتھ کے لگائے ہوئے بے شمار پھول ہوتے تھے۔جلد ۲۰ اس زمانے کا انگلستان آج کے انگلستان سے بہت مختلف تھا۔لوگوں میں اخلاق ، دیانت اور شرافت اور ہمدردی کا جذبہ آج کل سے کہیں زیادہ تھا۔راہ چلتے انگریز ایک دوسرے کو گڈ مارننگ یا گڈ ایوننگ وغیرہ کہنے کے عادی تھے۔ایک دوسرے کی مدد کا جذ بہ بے حساب تھا۔دیانت کا یہ عالم تھا کہ جب میں انگلستان میں پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ صبح سویرے منہ اندھیرے دودھ والا آکر گھروں کے آگے دودھ کی بوتلیں رکھ جاتا ہے۔اس لئے تمہیں جتنے دودھ کے بوتلوں کی ضرورت ہو آرڈر کر دو وہ روزانہ دودھ تمہارے دروازے کے باہر رکھ جایا کرے گا۔اور ہفتہ کے روز رقم لے جایا کرے گا۔میں نے بوتلیں آرڈر کر دیں اور پھر مہینوں دودھ والے کی شکل نہیں دیکھی۔وہ ہر جمعہ کے دن دودھ کی بوتلوں کے نیچے اپنا بل رکھ دیتا تھا۔میں رات کو بوتلوں کے نیچے چیک رکھ دیتا تھا۔اس طرح کام چلتا رہتا۔جب مزید دودھ کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی تو ایک شام قبل بوتل کے نیچے لکھ کر رکھ دیتا کہ مزید اتنی بوتلیں درکار ہیں۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی باہر سے دودھ کی بوتل اٹھا کر لے گیا ہو یا رقم اڑالی ہو۔لیکن اب تو اگر فوراً دودھ کی بوتل اندر نہ لے جائیں تو خطرہ ہوتا ہے کہ کوئی بچہ یا سکول کو جانے والا طالب علم دودھ کی بوتل اٹھا کر نہ لے جائے۔رقم باہر رکھنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ان دنوں سودا سلف مفت گھر میں پہنچانے کا دکانوں کی طرف سے عام انتظام ہوتا تھا۔مشن ہاؤس کے قریب ہی ایک گروسری کی دکان تھی۔میں انہیں فون پر یا خود وہاں جا کر آرڈر دے جاتا تھا اور رقم ادا کر دیتا تھا۔اگر فون پر آرڈر دیا ہوتا تو رقم بھی دکاندار سامان پہنچا کر وصول کرتا تھا۔دکاندار شام کو سامان گھر کے دروازہ کے باہر رکھ دیتا تھا اور یوں لمبے عرصہ تک دکاندار کی شکل بھی نہیں دیکھتے تھے۔اب تو گھر پر Delivery کا رواج ہی تو ختم ہو گیا ہے۔بعض بڑی دکانیں پیسے لے کر البتہ Delivery کر جاتی ہیں۔بینک مینیجروں اور ڈاکٹر ز یعنی G۔P سے ذاتی تعلق ہوتا تھا۔بینکوں میں عام طور پر ایک مخصوص رقم تک چیک بغیر تصدیق کئے کیش ہو جایا کرتا