تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 507 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 507

تاریخ احمدیت 507 جلد ۲۰ ۲۹ فائنل امتحان میں پنجاب یو نیورسٹی میں دوم رہے۔۲۴۔مسٹر سوگی آف ٹانگانیکا متعلم تعلیم الاسلام کالج ربوہ مرے کالج سیالکوٹ کے آل پاکستان انگریزی مباحثہ میں دوم اور محی الدین صاحب چہارم قرار پائے۔۲۵ - امتہ الرشید غنی صاحبہ ربوہ بنت عبد الغنی صاحب بی اے عربی کے تمام طلباء میں اول رہیں اور مالیر کوٹلہ گولڈ میڈل کی حقدار قرار پائیں اور امتہ الحمید صاحبہ ( بنت میاں عبدالرحیم صاحب درولیش) عربی کی طالبات میں اول پوزیشن حاصل کی اور ” کے بی چوہدری محمد حسین گولڈ میڈل“ حاصل کیا۔۲۶ - امۃ الرشید غنی صاحبہ نے انگریزی میں اور امتہ المجید جلیل صاحبہ نے فلاسفی میں ۳۲ امتیازی پوزیشن حاصل کرنے پر پنجاب یونیورسٹی سے وظیفہ حاصل کیا۔-۲۷ - نائیجیریا کے ملکی انتخابات میں ایک مخلص احمدی سر ما بالا صاحب (YERIMABALLA) کامیاب ہو گئے۔۔۳۳ آل انڈیا سٹوڈنٹس کا نفرنس پٹیالہ میں شمولیت پٹیالہ (بھارت) میں ۲۸ تا ۳۱ جنوری ۱۹۵۹ء کو آل انڈیا سٹوڈنٹس کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں مدرسہ احمدیہ قادیان کے نمائندہ طالب علم محمد ولی الدین صاحب نے ۲۹ /جنوری کے دوسرے اجلاس میں اپنا مضمون پڑھا۔جنوبی ہند میں تبلیغی دورہ اس سال کے آغاز میں احمدی مبلغین کے ایک وفد نے جنوبی ہند کی جماعتوں کا کامیاب دورہ کیا اور جلسوں سے خطاب کیا۔وفد میں مولوی شریف احمد صاحب امینی، مولوی سمیع اللہ صاحب قیصر، مولوی فیض احمد صاحب، کریم اللہ صاحب ایڈیٹر ” آزاد نوجوان“ حکیم مولوی محمد دین صاحب شامل تھے۔۳۵ کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کی مساعی برلن یونیورسٹی کا ایک وفد احمد یہ انٹر پاکستان آیا۔وفد میں ۳ طلبہ اور ۲ اساتذہ شامل تھے۔احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر اور پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ پرویز پروازی صاحب ایم اے نے بعض ممبروں کی قیادت میں ” نیڈوز ہوٹل میں اس وفد سے ملاقات کی اور تین گھنٹہ تک احمدیت کے متعلق تبادلہ خیالات کیا اور سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر پیش کیا جسے وفد نے خوشی سے قبول کیا۔وفد کے قائد ڈاکٹڑھیس نے جماعت کے بارہ میں کہا ” جماعت احمدیہ نے قرآن کریم کا جرمنی میں ترجمہ شائع کر کے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے پہلے بھی جرمن زبان میں