تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 465
تاریخ احمدیت 465 جلد ۲۰ احراری نمائندوں کی زبر دست مخالفت کے باوجود آپ کی ملازمت میں ترقی کے ساتھ مزید تین سال کی توسیع کا متفقہ ریزولیوشن پاس کیا گیا۔چنانچہ اخبار پرتاپ (لاہور ) کے نامہ نگار خصوصی نے اپنی روئداد میں لکھا :- قصور میونسپلٹی کی جنرل میٹنگ زیر صدارت خان بہادر سردار محمد شہباز خان آنریری ای اے کی پریذیڈنٹ میونسپلٹی منعقد ہوئی۔چونکہ آج کے اجلاس میں سالانہ بجٹ پیش ہونا تھا اور لیفٹینٹ چوہدری عبداللہ خاں بی اے ایگزیکٹو افسر میونسپلٹی قصور جن کی میعاد عہدہ اگست ۱۹۳۶ء کو ختم ہورہی ہے توسیع ملازمت پر غور کیا جانا تھا اس لئے میونسپل ہال احراریوں و دیگر پبلک سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ایگزیکٹو افسر نے بتلایا کہ کمیٹی کو اس سال کل آمدنی ۱،۶۲،۲۲۰ روپے ہوئی اور خرچ ۱،۶۲،۳۹۳ روپے ہوا ہے۔بجٹ میں امسال سڑکوں کی مرمت نالیوں اور فرشوں پر خاص توجہ دی گئی۔۔سید مبارک علی شاہ احراری نے تجویز پیش کی کہ چونکہ مالی سب کمیٹی نے اگزیکٹو افسر کے میعاد عہدہ میں توسیع و تنخواہ میں ترقی کی سفارش کی ہے اور اس پر غور ہونا ہے لہذا اگزیکٹو افسر کو دفعہ ۳ آف اگزیکٹو آفیسرز ایکٹ کے مطابق باہر بھیج دیا جائے۔مگر ہاؤس نے اس تجویز کو مستر د کر دیا۔اس کے بعد اگزیکٹو افسر کی توسیع ملازمت پر غور کیا گیا۔کمیٹی کے تمام ہند و ممبران جو تعداد میں ۵ ہیں و مسلم ممبران نے باتفاق رائے گورنمنٹ پنجاب سے سفارش کی کہ اگزیکٹو افسر کی ملازمت میں ۷۵ روپے ترقی کے ساتھ ۳ سال کی توسیع کی جائے۔آج کا اجلاس اس لحاظ سے خاص طور پر قابل ذکر۔کہ احرار کی انتہائی مخالفت اور جدوجہد کے باوجود اگزیکٹو افسر کو سولہ ووٹوں ہے۔میں سے چودہ ووٹ ملے۔پریذیڈنٹ صاحب غیر جانبدار رہے۔“ ہے (اخبار پرتاپ بحواله الفضل یکم مارچ ۱۹۳۶ء صفحه ۶) الفضل کے نامہ نگار خصوصی مقیم قصور کے قلم سے اس ہنگامہ خیز اجلاس کی رپورٹ حسب ذیل الفاظ میں سپر د اشاعت ہوئی:۔د لیفٹینٹ چوہدری عبداللہ خان صاحب بی اے جب سے قصور میں ایگزیکٹو آفیسر تعینات ہوئے ہیں احرار نے ان کی بے جا مخالفت اپنا