تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 31 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 31

تاریخ احمدیت 31 جلد ۲۰ کر سکیں گے۔اگر جماعت وقف جدید کی طرف توجہ کرے تو اس سے نہ صرف ہم ملکی جہالت کو دور کر سکیں گے بلکہ بیماریوں کو دور کرنے میں بھی ہم ملک کی مدد کر سکیں گے کیونکہ وقف جدید کے معلم تعلیم کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ بھی کرتے ہیں اور اس سے ملک کی بیماریوں کو دُور کرنے میں مددمل رہی ہے۔۳۰ تحریک وقف جدید ۲۰ را کتوبر ۱۹۵۹ء کو ایک نئے دور میں وقف جدید نئے دور میں داخل ہو گئی جبکہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی المصلح الموعود نے اپنے لخت جگر صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو ناظم ارشاد نامزد فر مایا اور اصلاح و تعلیم اور دعوت و ارشاد کے شعبہ کی نگرانی آپ کے سپرد فرمائی جس کے بعد وقف جدید کی آسمانی تحریک میں ایک زبر دست ولولہ، جوش اور جذبہ عمل پیدا ہو گیا۔حضرت مصلح موعودؓ نے سال ۱۹۵۹ء کے اختتام پر وقف جدید کی سرگرمیوں پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا :- اس سال پچھلے سال سے زیادہ اچھا کام ہوا ہے چنانچہ مشرقی پاکستان میں بھی کام شروع ہو گیا ہے اور وہاں بھی ایک انسپکٹر اور چار معلم مقرر کئے جا چکے ہیں۔پچھلے سال ان معلمین کی تعلیم و تربیت اور خدمت خلق کا جذبہ دیکھ کر پانچ سو نئے افراد نے بیعت کی تھی اس سال چھ سو اٹھائیس افراد نے بیعت کی ہے“۔۳۱ حضرت مصلح موعود کا روح پرور پیغام وقف جدید کے سال سوم کے آغاز پر حضرت سیدنا المصلح الموعودؓ نے وقف جدید کے تیسرے سال کے آغاز پر احباب جماعت کے نام حسب ذیل پیغام دیا:- اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هوالن ـــاصر