تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 428 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 428

تاریخ احمدیت 428 جلد ۲۰ عبدالمجید صاحب ناصر ) ۵ - امته الباسط بیگم صاحبہ (اہلیہ منیر احمد صاحب سیفی ) -۴- خواجہ عبد الغفار صاحب جراح امرتسر (بازار قلعہ بھنگیاں) ولادت ۱۸۹۰ء اندازاً وفات ۱۳ مئی ۱۹۵۹ء) حضرت مسیح موعود کے قدیم رفیق حضرت حاجی خواجہ غلام رسول صاحب کے صاحبزادے تھے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ سے نہایت درجہ اخلاص رکھنے والے بزرگ تھے۔اور حضرت مسیح موعود اور حضرت مصلح موعودؓ سے والہانہ عقیدت تھی۔طبیعت میں خشوع خضوع بہت تھا۔حضرت مسیح موعود کے ذکر مبارک پر بے اختیار رو پڑتے تھے۔آپ کی بیان فرمودہ روایات، رجسٹر روایات نمبر ۱۱ ( صفحہ ۲۸ تا ۴۳ ) میں درج ہیں۔۵- حضرت سید محمد اسمعیل صاحب سابق آڈیٹر صدرانجمن احمد یہ ولادت ۱۸۸۵ء، بیعت و زیارت ۱۹۰۱ ء، وفات ۲۹ رمئی ۱۹۵۹ء) حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب کے برادر اصغر تھے۔عمر کا بیشتر حصہ خدمت سلسلہ میں گزارا اور صدرانجمن احمدیہ کے مختلف دفاتر میں سالہا سال تک خدمات انجام دیں۔۱۹۴۶ء میں آپ ریٹائرڈ ہوئے اس وقت آپ آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ کے عہدہ پر فائز تھے۔اولاد -1 ۱۲ ۱- حاجی سید عبدالقیوم صاحب دار الرحمت وسطی ربوه ۲- آمنہ بیگم صاحبه زوجه سید سلیم شاہ صاحب ۳ - امۃ الرشید صاحبه زوجہ سید لال شاہ صاحب امیر جماعت احمد یہ آنبہ کالیہ ضلع شیخو پوره ۴ - سید عبدالرشید صاحب حال لنڈن ۶ - جناب سید محمد شاہ صاحب متوطن معین الدین پورہ۔صدر فتح پورہ ضلع گجرات ولادت ۱۸۷۴ء (اندازاً)، بیعت فروری ۱۹۰۸ء ، وفات ۲۵ / ستمبر ۱۹۵۹ء ) حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی اپنی کتاب ”حیات قدسی“ حصہ چہارم صفحہ ۲۶، ۲۷ پر تحریر فرماتے ہیں :- وو مناظرہ کے بعد مکرمی منشی محمد الدین صاحب اور مکرمی چوہدری سلطان عالم صاحب ساکن گولڑ یالہ کی معیت میں ہم کھاریاں ، نورنگ، نصیرا،