تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 319 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 319

تاریخ احمدیت 319 پھر حضرت مفتی محمد صادق صاحب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص الخاص رفقاء میں سے تھے اور مسیح موعود علیہ السلام ان کے ساتھ بچوں کی طرح محبت کیا کرتے تھے اور ان کا ذکر ا کثر ” ہمارے مفتی صاحب کے پیارے الفاظ سے کیا کرتے تھے اور حضرت مفتی صاحب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت کے اتنے دلدادہ تھے کہ گویا ایک پروانہ شمع کے گرد گھوم رہا ہے ان کی روح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت میں گداز تھی۔حضرت مفتی صاحب کو مسیحی مذہب کا خاص مطالعہ تھا اور مسیحی پادری ان سے اس طرح بھاگتے تھے کہ گویا ان کے سامنے آنے سے ان کی روح فنا ہوتی تھی۔اخبار بدر کی ایڈیٹری کے زمانے میں بھی حضرت مفتی صاحب نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائریوں اور خطبات کو محفوظ رکھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں سے خاص حصہ پایا۔حضرت میر محمد الحق صاحب گوحضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بچہ تھے مگر بعد میں ان کو اللہ تعالیٰ نے (دینِ حق ) اور احمدیت کی خاص خدمت کا موقع عطا کیا۔حدیث کے درس میں ایسا رنگ نظر آتا تھا کہ گویا ایک عاشق اپنے معشوق کی باتیں کر رہا ہے۔مذہبی مناظرات میں انہیں کمال حاصل تھا۔اور وہ اپنے دلائل کو اس طرح سجا کر بیان کرتے تھے کہ فریق مخالف بالکل بے بس ہو کر دم بخود رہ جاتا تھا۔حضرت میر صاحب مرحوم نے جو خدمات لنگر خانہ کے افسر کے طور پر اور پھر مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر کے طور پر سرانجام دیں وہ ہمیشہ یادگار رہیں گی بچوں کی تعلیم اور خصوصاً یتیموں کی تربیت ان کے ایمان کا جزو تھی۔بے شمار یتیم اور غریب بچے ان کے طفیل علم و عمل کے نور سے آراستہ ہوکر دین کے بہادر سپاہی بن گئے۔مہمان نوازی بھی حضرت میر صاحب کا طرۂ امتیاز تھی۔اور ان کے لئے ہر مہمان ایک مجسم خوش خبری تھا۔جس کی خدمت میں وہ روحانی لذت پاتے تھے۔پھر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بھی بہت ممتاز جلد ۲۰