تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 197 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 197

تاریخ احمدیت 197 جلد ۲۰ کہ آپ اس سے کبھی ناراض نہیں ہوئے تھے۔آپ جملہ امور میں سادگی کو مدنظر رکھتے اور اپنے ہر قسم کے ذاتی اور خاندانی معاملات میں صاف گوئی کو مدنظر رکھتے۔حق بات کو بلاخوف وخطر کہنے میں کبھی نہ ہچکچاتے اور کسی بات کو بیچ دار طریق سے بیان کرنا آپ سخت نا پسند فرماتے اور اولاد کو بھی ہمیشہ قولوا قولا سدیدا کی نصیحت فرماتے۔رشتہ داروں کے ساتھ آپ ہمیشہ صلہ رحمی اور شفقت کا سلوک فرماتے۔آپ اپنے غیر احمدی رشتہ داروں (جو عموماً احمدیت کی مخالفت کی وجہ سے معمولی معمولی خاندانی باتوں میں شرارت سے کام لیا کرتے تھے ) سے بھی حسنِ سلوک اور محبت سے پیش آیا کرتے تھے اور جب کبھی موقعہ ہوتا آپ ان کی امداد سے دریغ نہ کرتے۔اگر کبھی کسی مخالف رشتہ دار کی متواتر شرارتوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے گھر میں سے کوئی مکرم والد صاحب سے عرض کرتا کہ یہ شخص ایسا ہے تو آپ فرماتے کہ ہم اس سے نیکی خدا کے حکم کے ماتحت کرتے ہیں اور ہم نے اپنے کام کا اجر خدا سے لینا ہے نہ کہ اس شخص سے آپ کے حسن سلوک اور ہمدردانہ رویہ کی وجہ سے باوجود مذہبی مخالفت کے آپ کے تمام غیر احمدی بھائی اور اکثر قریبی رشتہ دار آپ کی پوری تعظیم کرتے اور بعض اوقات اپنے باہمی تنازعوں اور بیاہ شادی کے معاملات میں بھی مکرم والد صاحب سے مشورہ لیا کرتے۔کیونکہ ان کو والد صاحب کی دلی ہمدردی اور صائب رائے کا پورا یقین ہوتا۔حصہ جائیداد انہوں نے اپنی زندگی میں ادا کر دیا تھا اور حصہ آمد کی باقاعدہ بروقت ادا ئیگی کے آپ احتیاط سے پابند تھے بلکہ اکثر اوقات متوقع آمد پر بھی قبل از وقت حصہ آمد کی ادائیگی فرمایا کرتے تھے۔آپ نے تحریک جدید کے انیس سالہ مالی جہاد میں با قاعدگی سے حصہ لیا اور اس کے بعد ۱۹۵۴ء میں آئندہ سالوں کے لئے یکمشت مبلغ یکصد روپیہ تحریک جدید میں ادا فرمایا اور بعد میں بھی متواتر ادائیگی فرماتے رہے۔اولاد ۸۶ ۸۵ ۱- شیخ محمد خورشید صاحب پٹواری (مدفون مقبرہ بہشتی ربوہ) -۲- محترمہ اقبال بیگم صاحبہ ( مدفون قبرستان قادیان) - ملک عبدالعزیز صاحب ریٹائر ڈ ضلعدار ( تقسیم ملک کے بعد شیخو پورہ میں رہائش پذیر ہوئے) ۴- محتر مہ رشیدہ خانم صاحبہ ریٹائرڈ (ڈسٹرکٹ انسپکٹرس آف سکولز حال گوجرانوالہ ) - محترم شیخ عبدالحمید صاحب عاجز واقف زندگی (سابق ناظر بیت المال قادیان )