تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 757 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 757

۷۴۲ سپین مشن | چوہدری کرم الہی صاحب ظفر مبلغ سپین میڈرڈتے بارسیاد نا شہر تشریف لے گئے جہاں ارجولائی ۱۹۵۷ء کو ایک لیکچر دیا جس کے بعد آپ نے حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیئے۔یہ علمی مجلس بہت دلچسپ اور کامیاب رہی۔روزنامہ طار ا سا (TARRASA) نے اپنی سوار جولائی ۱۹۵۷ تو کی اشاعت میں اس کا مفصل تذکرہ کیا۔طار اسا کے نوٹ کا ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔گزشتہ بدھ کے روز رات کے وقت اخبار طار ا سا (TARRASA) کے نامہ نگاروں اور صحافیوں کی ایک جماعت نے دین حق کے مبلغ کرم الہی ظفر سے جو امن وسلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں ، انٹر ویو کیا۔ظفر صاحب جماعت احمدیہ کے مبلغ ہیں جن کا مرکز قادریان ہے۔ظفر صاحب نے پہلے ایک مختصر سی تقریر کی۔اس کے بعد سوالات کا موقعہ دیا گیا جو اچھا خاصا دلچسپ تبادلۂ خیالات کا رنگ اختیار کر گیا۔بہت سے مسائل اسلام اور عیسائیت میں مشترک پائے گئے۔آپ قریباً نو سال سے میڈرڈ میں مقیم ہیں اور عطر کی معمولی تجارت کے ساتھ گزارہ چلاتے ہیں۔جب پہلی دفعہ سپین وارد ہوئے تو ہسپانوی زبان بالکل نہیں جانتے تھے۔اب اچھی خاصی مہارت ہو چکی ہے۔ان کی قومی زبان اردو ہے جو زیادہ تر شمالی ہند دوستان میں عام بولی جاتی ہے مگر ان کے لیے مقدس نہ بان عربی ہے جس میں قرآن کریم لکھا ہوا ہے۔قرآن کریم مسلمانوں کے لیے مقدس مذہبی کتاب ہے۔پہلے ان کو مرکز سے کچھ مدرمنتی تھی مگر جب سے برصغیر کی تقسیم عمل میں آئی ہے یہ مالی مدد بھی ان کو نہیں ملتی۔اب یہ خود بھیری لگا کر گزارہ کرتے میں کسی قدر آمدہ ایک کتاب اسلام کا اقتصادی نظام کی ہو جاتی ہے۔تقریر سے پہلے آپ نے کچھ عربی زبان میں تلاوت کی۔بعد میں اپنے مشن کی عزم کو تفصیل سے بیان کیا اور بتایا کہ آج دنیا کے مصائب و آلام کی وجہ یہی ہے کہ گرامی اور ضلالت کا عام دور ہے۔روحانیت اور اعلیٰ اخلاق کی جگہ مادہ پرستی اور اخلاق رویہ نے لے لی ہے جس کا خطر ناک انجام سوائے تباہی اور ہلاکت کے ، اور کوئی نہیں۔ہاں اگر بنی نوع انسان اپنے معبود حقیقی کی طرف رجوع کریں تو ان تمام مصائب سے نجات پا سکتے ہیں اور حقیقی اور دائمی خوشی کی زندگی بسر کر سکتے ہیں جس کا راز عربی کے ایک سادہ مگر وسیع المعانی لفظ " اسلام " میں پایا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کی جائے۔قرآن کریم کی بعض آیات ظفر صاحب نے حوالہ