تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 743 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 743

۷۲۸ اخبار نوجوان کے لیے مجھ سے مضمون طلب کیا گیا ہے۔جب میں اچھا تھا تو دن میں دو دو سو کالم بھی لکھ لیتا تھا میری کتاب احمدیت یعنی حقیقی اسلام جو نہایت ہی مفید کتاب ہے۔اور یورپ اور امریکہ میں بہت مقبول ہے۔اس کا حجم پانچ صد صفحہ کا ہے۔یہ کتاب مرن تین دن میں لکھی گئی تھی۔اب عمر اور بیماری کی وجہ سے میرے لیے پرانے کام کامواں حصہ بھی کرنا ممکن نہیں ہے۔مگر یہ سر حال چونکہ ایک دوست نے خواہش کی ہے۔ان کی خواہش کے احترام میں یہ چند سطور لکھ رہا ہوں۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو فطرت صحیحہ دیگر پیدا کیا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فطرة الله التي فطر الناس عليها - اے لوگو اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ فطرت کو اختیار کر وہیں پر اس نے انسان کو پیدا کیا ہے مینی انسان کو اپنے کاموں میں رہنمائی کے لیے زیادہ تر اپنے دل کی طرف نگاہ رکھنی چاہیئے کہ کیا اس کا دل اسے مجرم قرار دیتا ہے یا بری۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ استفت قلبك ولو افتاك المفتون یعنی اپنے دل سے فتویٰ لے اور اسی پر عمل کہ خواہ ہزاروں مفتی اس کے خلاف فتوی دیتے ہوں۔میں اسی اصول کے ماتحت انسان کو چاہیے کہ اپنے دل سے فتویٰ لینے کی عادت ڈالے۔اور محض مولویوں کے فتووں پر اسے نہیں جانا چاہیئے اگر اس کا دل کہے کہ جو کچھ تو کرتا ہے اگر یہی کام تیرا ہمسایہ کر سے تو تجھے خوشی پہنچے گی اور تو اس پر عیب نہیں لگائے گا تو اسی صورت میں اس کام کے کرنے میں تجھے کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر اس کا دل یہ کہے کہ اگر میرا ہمسایہ یہ کام کریگا تو میں اسے بہت بڑا سمجھوں گا۔تو سمجھ لے کہ وہ کام در حقیقت برا ہے ہیں اس اصول پر انسان اپنی زندگی کو سنوار سکتا ہے۔چاہیئے کہ وہ اس اصول کو ہمیشہ یادرکھے کیونکہ خدا تعال کا حکم بھی نہیں ہے اور رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کا کم بھی نہیں ہے مرز امحمود احمد (خلیفة المسیح الثانی سے التاريخ للبخاري عن رابعه بحوالہ جامع الصغير للسيوطى جلد امر ناثر المكتبة الاسلامیہ مندری پاکستان ه اجبار پدر قادیان میکم اگست ۱۹۵۷ و صا