تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 584 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 584

144 دیا آپ نے مکان بدل لیا اور دیوانہ وار جماد تبلیغ میں سرگرم عمل ہو گئے آپ امریکہ میں ساڑھے تین سال تک فریضہ بجالاتے رہے اس مختصر سے عرصہ میں آپ نے خدا کے فضل سے احمد یہ مشن کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر دیا دی مسلم من رائٹز (THE MUSLIM SUNRISE ) جاری کر کے سارے ملک میں حق کی آواز بلند کی آپ کے ذریعہ ٹیٹرائٹ میں پہلا بیت الذکر قائم ہوا اور امریکہ میں ایک مخلص جماعت پیدا کر نے میں کا میاب ہو گئے۔اور یہی وہ امور تھے جن کی نسبت آپ شروع سے دعائیں کر رہے تھے چنانچہ فرماتے ہیں:۔جب میں لنڈن سے امریکہ بھیجا گیا۔۔۔۔۔۔تو میں نے تین دعائیں کیں۔ایک مخلص جماعت نومسلموں کی مجھے عطا ہو۔ایک بیت الذکر بنانے کی توفیق ہو۔ایک رسالہ جاری کرنے کے سامان مہیا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجو د سخت مشکلات کے تینوں دعائیں قبول ہوئیں۔مخلص جماعت پہلے ہی سال مل گئی ، رسالہ دوسرے سال جاری ہو گیا اور بیت الذکرہ اور مکان تیسرے سال تیار ہو گئے پہلے آپ نے امریکہ سے ایک رپورٹ میں لکھا :۔مقابلہ بہت بڑے لوگوں سے ہے گر کچھ غم نہیں کیونکہ میرے ساتھ میرا خدا ہے اور خلیفہ اسیح کی اور احباب کرام کی دعائیں ہیں اور بزرگوں کی امدا د روحانی ہے قریبا ہر شب حضرت اقدس سیح موعود علیہ السّلام یا خلیفہ اول یا حضرت فضل عسير سے ملاقات ہوتی ہے دن بھر اجنبیوں میں ہوتا ہوں رات بھر اپنوں میں حضرت مفتی صاحب نے ۱۹۷۰ ء کی آخر میں شکاگو کو اور فروری ۱۹۲۱ ء میں ہائی لینڈ پارک کو تبلیغی مرکز بنالیا اور اپنی سرگرمیوں کو تیز تر کر دیا۔ایک بار آپ شکاگو کے بازار سے گزر رہے تھے کہ ایک عمارت سے ایک لڑکی نے اپنی ماں کو مخاطب کر کے نہایت خوشی سے آواز دی HAS Christ COME JESUS *Look! Look! Mother۔الی دیکھو! دیکھو یسوع مسیح آئے ہیں۔اس پر بچی کے والدین نے آپ کو اوپر بلایا اور انٹرویو لیا آپ نے بتایا کہ میں 7 Chris نہیں ہوں بلکہ مسیح پاک کا ایک خادم ہوں آپ کا یہ طریق تھا کہ ہر اتوار کو تین بجے اه رساله التحديه له بالمتعة منها : کے الفضل ۲۹ اپریل ۱۹۲۰ وصله به سکه روایت مفتی عبد السلام صاحب و صوفی عبد الغفور صاحب امریکہ (مقاله غیر مطبوعہ بیرت حضرت مفتی محمد صادق صاحب از مفتی احمد صادق صاحب م ۲۶۸/۲۳)