تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 555
۵ ۲- قاضی منیر احمد صاحب کارکن ادارة المصنفين ربوه لطیف احمد صاحب -- روپے کی تھیلی علاوہ ازیں حضور نے مولوی ابوالمنیر نوراحقی صاحب کو اپنے دستخطوں سے مندرجہ ذیل الفاظ پرمشتمل ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی عطا فرمایا۔ريسم الله الرحمن الرحيم عمل ما احلى على رسوله الكريمي امام جماعت احمدی مکرمی الو المنير نورالحق صاحب السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ نے جس محنت اور اخلاص سے تفسیر صغیر کا عکسی انڈیشن چھپوانے کا انتظام کیا ہے۔میں اس کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور قرآن مجید کی خدمت کے ساتھ جس قدر برکات وابستہ ہیں وہ آپ کو عطا کرے ، اور آپ کو اور آپ کی اولاد کو بہت برکت دے ، امین السلام خلیفة المسیح الثالث ۱۶ اپریل ۶۱۹۶۶