تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 431 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 431

میں مصرورت رہے۔انہوں نے ہزارہ یا کلو میٹر کا سفر کرکے لیکچروں، ملاقاتوں اور تقسیم لٹریچر کے ذریعہ پیغام حسن پہنچایا۔اس سال خدا کا ایک گھر مکمل ہوائے۔اس سال انڈونیشین احمدیوں نے مالی جہاد کا نہایت عمدہ نمونہ پیش کیا چنانچہ ۳۵ اصحاب نے وصیت کی تحریک جدید کے وعدے ایک لاکھ اٹھا دن ہزار پیش کیے گئے۔قادیان کے مقدس مقامات کی تعمیر کے لیے سات آٹھ ہزارہ کی رقم دی۔ذیلی تنظیمیں بھی اپنے چندہ جات با قا عدہ ادا کرتی رہیں۔ہونہار احمدی بچوں کی تعلیم کے لیے بھی دس ہزار روپے جمع ہوئے۔مغربی جاوا کے خوبصورت شہر گا روت میں خدام دناصرات کے پندرہ روزہ تربیتی کیمپ لگائے گئے جو بہت مفید ثابت ہوئے۔اس سال بعض مخالفین جماعت نے سیاسی رنگ میں جماعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن فرض شناس حکام کے تعاون سے دشمن ناکام رہے۔سیلون ریڈیو سے ایک مولوی نے امام جماعت کے خلاف زہر اگلا۔جماعت احمدیہ انڈونیشیا نے سیلون کی حکومت کے پاس اس تقریر کے خلاف احتجاج کیا۔حکومت نے معذرت کا خط لکھا اور یقین دلایا کہ آئندہ اس قسم کی حرکت نہ ہو گی لیے - 14 دسمبر ۱۹۵۶ ء کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جاکہ نہ میں جماعت انڈونیشیا کی ایک تبلیغی کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ایک مشہور ہال میں ہر 9 بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔جماعت جا کہ نہ کے پریذیڈنٹ جناب شافعی با توہ صاحب نے مختصر تقریر میں جلسہ کی غرض وغایت بیان کی۔اس کے بعد میاں عبد الحی صاحب نے " اسلام ایک عالمگیر تہذیب کی حیثیت میں" کے موضوع پر مولوی محمد زندی صاحب نے سوسائٹی کو تباہی سے کیسے بچایا جائے " کے موضوع پر ملک عزیز احمد نے حکومت کے متعلق اسلامی تعلیم کے موضوع پر تقریریں کیں اور سید شاہ محمد صاب ل الفضل يكم دسمبر ١٩٥٧ ء مره : له الفضل ۲۷ نومبر ۱۹۵۶ ء ص والفضل ۱۰۹ ر اپریل ۱۹۵۷ ، خلاصہ رپورٹ میاں عبد الحی صاحب