تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 273 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 273

جمع ہو چکا ہے) سوالاکھ کے قریب ابھی اور روپیہ چاہیئے عورتوں نے ہالینڈ کی بہیت کا چندہ اپنے ذمر کیا تھا۔مگر اس پر بجائے ایک لاکھ کے جو میرا اندازہ تھا ایک لاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ ہوا۔۷۸ ہزار اُن کی طرف سے چندہ آیا تھا۔گویا ابھی 94 ہزار باقی ہے۔پس عورتوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ ده ۹۶ ہزار روپیہ جلد جمع کہ ہیں۔تاکہ میت ہالینڈ ان کی ہو جائے۔بیت ہالینڈ کا نقشہ بن کر آگیا ہے جس میں بجلی بھی لگی ہوئی ہے اور بہت خوب نظر آجاتی ہے۔لجنہ اماءاللہ نے اس کا بھی چندہ رکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ دو آنے کا ٹکٹ ضرور لیں۔زیادہ کی توفیق ہو تو زیادہ کا ٹکٹ لے کر بہت دیکھ لیں۔جس کا نقشہ بن کر آیا ہے۔اور انہوں نے اس کے اندر بجلی کا بھی انتظام کیا ہوا ہے بجلی سے اندر روشنی ہو جاتی ہے اور پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ کیسی شاندار بیت ہے۔مگر ہمارے پروفیسر ٹلٹاک جو جرمنی کے ایک پروفیسر ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ تمبرگ کی بیت کا جو ہمارے ذہن میں نقشہ ہے وہ ہالینڈ کی بہت سے زیادہ شاندار ہو گا۔نٹے مشن بھی ہم خدا کے فضل سے کھول رہے ہیں اور ان کے ساتھ مبلغ بھی بڑھیں گے مثل مشرقی افریقہ سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جنوبی رو دیشیار یہ افریقہ کے ساحل پر بہت بڑا علاقہ ہے) اور نیا سالینڈ اور بلجین کانگو میں ہمارے سوا خیلی اخبار در سواحیل ترجمہ قرآن مجید بھجوائے گئے تھے وہاں لوگ کثرت احمدیت کی طرف مائل ہو رہے ہیں اور بلین کانگو کے متعلق یہ اطلاع ملی ہے کہ وہاں سینکڑوں احمدی ہو چکے ہیں۔اور ان ملکوں کے لوگوں نے مبلغین کا مطالبہ کیا ہے۔فلپائن جو امریکہ کے ماتحت ایک علاقہ ہے اور نہایت اہم ہے پہلے یہاں مسلمان آبادی تھی سارا علاقہ مسلمان تھا۔اور ترکوں اور عربوں کے ماتحت تھا راب آزاد ہو چکا ہے) سپین نے اس کو فتح کیا اور جس طرح سپین نے اپنے ملک سے مسلمانوں کو نکال دیا تھا۔اسی طرح فلپائن پر حملہ کر کے اس نے اسکو فتح کیا اور تلوار کے نیچے گردنیں رکھ کر سب سے اقرار کروایا کہ ہم مسلمان نہیں عیسائی ہیں تمہاری غیرت کا تقاضا تھا کہ تم وہاں جاؤ سپین کے متعلق بھی تمہاری غیرت کا تقاضا تھا ہم نے دہاں مبلغ سمھجوایا لیکن پاکستانی گورنمنٹ زور دے رہی ہے کہ اس مبلغ کو واپس بلالو۔کیونکہ سپینش (SPANISH) گورنمنٹ کہتی ہے کہ ہم یہاں تبلیغ کی اجازت لو۔نہیں دے سکتے۔حالانکہ ان کو چاہیئے تھا کہ وہ سپین گورنمنٹ کو کہتے کہ تم کو یہ کوئی حق نہیں کہ تم ہمارے مبلغ کو نکالو مہارت تک میں بیسیوں عیسائی مبلغ ہیں اگر تم اسے نکالو گے تو ہم بھی تمہارے مبلغ کو