تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 2 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 2

فصل اوّل پس منظر سید نا حضرت مصلح موعود کی عظیم اور موعود شخصیت کے بارے میں حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے بعد جماعت میں سب سے زیادہ بصیرت اور فراست جس مبارک اور مقدس وجود کو حاصل تھی۔وہ حاجی اطرمین سید نا حضرت مولانا حکیم نور الدین بھیروی خلیفہ مسیح الاول چنانچہ جناب میاں عبدالوہاب صاحب عمر کا ابن حضرت خلیفہ المسیح الا قول کا بیان ہے کہ :- ایک دفعہ سید نا حضرت خلیفہ البیع الاول کے پاس حضرت خلیفہ ایسیح الثانی ایدہ الہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کوئی شکایت کی گئی۔والدہ صاحبہ کہتی ہیں کہ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔ک محمود کی کوئی کتنی شکایتیں ہمارے پاس کرے ہمیں اس کی پروا نہیں۔ہمیں تو اس میں وہ چیز نظر آتی ہے جو ان کو نظر نہیں آئی۔یہ لڑکا بہت بڑا بنے گا۔اور اس سے خدا تعالے عظیم الشان کام لے گا۔ہمارے ہاں حضرت خلیفہ البیع الاول کی ایک کاپی ہے۔مکرم منشی غلام نبی صاحب ایڈیٹر الفضل کے پاس اس کی نقل بھی موجود ہے۔یہ کاپی حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے لیے بنائی تھی۔اس میں حضرت خلیفہ مسیح الاول نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو نصیحتیں فرمائی ہیں۔عجیب بات یہ ہے کہ موعود لڑکے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام اشتہارات مع سبز اشتہار کے آپ نے اس کاپی کے ساتھ لگا کر جلد کروائے ہوئے ہیں۔کیا اس سے صاف پتہ