تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 30
آج بیچے گزری ہوٹل میں تقریر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو نظر انداز کر کے اشاعت تبلیغ اسلام کے اہم کام کیلئے متحد ومنظم ہو جائیں اور اُن اعتراضات کا علمی جواب دیں جو یورپ اور دوسرے ممالک کی غیر مسلم دنیا ، اسلام اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس وجود پر کر رہی ہے۔امام جماعت احمدیہ اُس دعوت عصرانہ میں یہ تقریر فرما رہے تھے جو آپ کے یورپ سے تشریف لانے پر آپ کے اعزاز میں آج کراچی کی جماعت احمدید کی طرف سے پینے لگثری ہوٹل کے وسیع و شاداب لان میں دی گئی تھی۔امام جماعت احمدیہ نے قرآن مجید کی وہ آیت تلاوت فرمائی جس میں یہود اور عیسائیوں کو نظرئیے توحید کی اشاعت و تبلیغ کے لئے تعاون کی دعوت دی گئی ہے امام جماعت احمدیہ نے نہایت دلچسپ طریہ استدلال کے بعد فرمایا اگر اسلام او محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے بدترین دشمن یہودی اور عیسائیوں کو یہ دعوت دی جاسکتی ہے کہ وہ رسالت نبوی کے لئے نہیں بلکہ محض وحدانیت خداوندی کے لئے مجتمع ہو جائیں اور باہمی تعاون سے کام لیں تو کیا وجہ ہے کہ آج مسلمان اپنے اپنے باہمی اختلاقی کو نظر انداز کر کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور اسلام کی اشاعت کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک سے کام نہ لے سکیں ؟ سفر یو رپ کے تاثرات بیان فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا میرا مشاہدہ ہے کہ اب یورپ را سلام کی طرف بڑی تیزی سے مائل ہو رہا ہے اور وہاں کے لوگ اسلام اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ضرورت ہے کہ ہم لوگ اپنی جانی و مالی قربانی سے وہاں اسلام کے پیغام کو پنچائیں اور جولوگ کبھی محمد صلے صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے کلمات نکالتے رہے ہیں آج انہی کے مونہوں سے آپ کے لئے درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں۔BEACH LUXURY HOTEL