تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 14 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 14

سب کمیٹی کی یہ رائے بتائی کہ طلبہ سال کا پروگرام ہی صحیح ہے۔جہاں تک میاں بیوی کے لئے بہشتی مقبرہ میں ایک قطعہ کے مخصوص کئے جانے کا معاملہ تھا اُس پر سب کمیٹی کی رائے یہ تھی کہ الگ قطعہ کی ضرورت نہیں۔کی دعوت و تبلیغ بہشتی مقبرہ کی رپورٹ پر تفصیلی بحث تخصیص ہوئی جس کی تفصیل مشاورت کی مطبوعہ رپورٹ میں درج ہے۔۔۔: مشاورت کے تمیرے اور آخری روزہ کی کارروائی ور اپریل کو مشاورت کا آخری دن ساڑھے سات بجے صبح اجتماعی دعا کے ساتھ شروع ہوئی جس | میں بابومحمد عبد اللہ صاحب ناظر بیت المال نے سب کمیٹی سیٹ شوری یا بری 1900ء کی رپورٹ پیش کی۔اس سب کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر محمد عبد الحق صاحب لاہور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔سب کمیٹی نے میزانیہ صدر انجمن احمدیہ و تحریک جدید کا جائزہ لیا اور سٹینڈنگ فنانس کمیٹی کی جملہ سفارشات اور ترمیمات اور دونوں بجٹوں کے منظور کئے جانے کی سفارش کی۔سب کمیٹی کی اس رپورٹ کے بعد بحث پر عمومی بحث ہوئی اور بالآخر نمائندگان شوری نے بالاتفاق سفارش کی کہ صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے بجٹ جس شکل میں سب کمیٹی کی طرف سے پیش کئے گئے ہیں انہیں منظور کر لیا جائے۔ازاں بعد سات ممبران پرشتمل ایک کمیشن کا تقرر کیا گیا جس کے اغراض و مقاصد میں یہ تھا کہ وہ صدر انجمن احمدیہ کے کاموں کا جائزہ لے اور انجمن کے پنشنرز اور کارکنوں کے حقوق اور مفاد کے بارہ میں تحقیقات کر کے حضرت مصلح موعود کی خدمت اقدس میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔نمائندگان مجلس شوری کے سامنے بال آخرہ ایجنڈا کی تجاویز میں سے آخری تجویز یہ زیر غور آئی کہ مجلس شوری میں صدر انجمن احمدیہ کے نمائندوں کی تعداد کو بین اسے بڑھا کر پیش کر دیا جائے۔نمائندگان کی اکثریت نے اس تجویز کے حق میں رائے دی۔اتمام اس کے بعد صدر مجلس مرزا عبد الحق صاحب نے مختصر اختتامی تقریر کی جس میں فرمایا کہ اس سال مجلس مشاورت میں نہایت درجہ افسردگی رہی ہے حضور کی تقاریہ اور ہدایات سے ہماری روحیں جو تازگی حاصل کرتی تھیں اِس دفعہ ہم اُن سے محروم رہے ہیں۔ان درد بھرے