تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 78 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 78

آپ کے لئے اتنا ہی کافی نہیں ہے کہ آپ اسے پڑھ کر وہاں کے حالات سے باخبر ہو جائیں بلکہ رپورٹ میں نو مسلموں کی تعداد پڑھتے ہی آپ کو سوچنا چاہیے کہ اس ملک میں بیعت کی رفتار کیا ہے۔وہاں کب سے مشن قائم ہے اور اس عرصہ میں کتنے آدمیوں نے بیعت کی بیعت کی رفتار نکالنے کے بعد آپ اندازہ لگائیں کہ اس حساب سے وہ ملک کتنے عرصہ میں جا کر مسلمان ہوگا اور اسی طرح ہم کتنے عرصہ میں توقع کر سکتے ہیں کہ ساری دنیا اسلام کو قبول کرلے گی۔اگر بیعت کی رفتار کے مطابق آپ اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ اس ملک کے مسلمان ہونے میں سینکڑوں یا ہزاروں سال لگ جائیں گے جیسا کہ بظاہر حالات نظر بھی آرہا ہے تو پھر آپ کو سوچنا چاہیئے کر تبلیغی مساعی کو کیونکر مثمر ثمرات بنایا جا سکتا ہے۔یہاں یہ کہ کہ آپ اپنے دل کو تسلی نہیں دے سکتے کہ کوشش کرنا ہمارا کام ہے نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔اور اگر خاطر خواہ نتیجہ بر آمد نہیں ہوتا تو اس میں ہمارا کیا دخل ہے ؟ اس میں شک نہیں نتیجہ پیدا کرنا اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے لیکن خدا ظالم نہیں کہ وہ کسی کی کوششوں کو رائیگاں جانے دے سوال پیدا ہو گا خدا نے ابراہیم علیہ السلام کی کوششوں کو کیوں بے نتیجہ نہ رہنے دیا ؟ اس نے نوح علیہ السلام کی کوششوں کو کیوں بے نتیجہ نہ رہنے دیا ؟ اس نے موسیٰ علیہ السلام کی کوششوں کو کیوں بے نتیجہ نہ رہنے دیا ؟ اس نے بدھ کی کوششوں کو کیوں بے نتیجہ نہ رہنے دیا ؟ اس نے رامچندر کی کوششوں کو کیوں بے نتیجہ نہ رہنے دیا ؟ صاف بات ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو اس طرح ادا کیا کہ جو ادا کرنے کا حق تھا۔پس ایسی صورت میں آپ کو اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیئے نہ یہ کہ آپ دل کو تسلی دے کر بیٹھے رہیں۔یہ کہنا کہ ہم اس لئے نا کام رہ گئے کہ نتیجہ خدا کے ہاتھ میں تھا بالکل غلط ہے ایسا کہنے والا شرارتی ہے۔اگر چہ یہ بات صحیح ہے کہ نتیجہ خدا کے ہی ہاتھ میں ہوتا ہے لیکن خدا بھی کسی وجہ سے نتیجہ پیدا کرتا ہے ہمارا خدا بھی آئینی خدا ہے وہ ڈکٹیٹر نہیں وہ ہر چیز حکمت کے ساتھ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ ہم دیں نہ دیں ہماری مرضی وہ کہتا ہے کہ اگر تم استحقاق پیدا کر لو تو ہم انعام ضرور دیں گے اور اگر نہ دیں تو ہم ظالم یعنی اگر ہماری ہی دی ہوئی طاقتوں سے اِس اِس طریق ہر کام لو تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم انعام نہ دیں نتیجہ بے شک خدا کے ہاتھ میں ہے لیکن