تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 513 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 513

۴۹۱ جاتی تھی۔پھسل جاتی تھی آپ تشہد کی انگلی اور انگوٹھے سے سوٹی پکڑ بھی لیتا ہوں اور اٹھا کر دوسری جگہ رکھ بھی دیتا ہوں ، مگر انگلیوں کے بند کرنے میں ید نمائی ابھی تک قائم ہے۔احباب دعا کرتے رہیں۔اب ہمارے یورپ کی طرف سفر کرنے کا وقت قریب آگیا ہے۔آج یہ مشورہ کر رہے ہیں کہ وہاں کی سردی مضر تو نہیں ہوگی۔اس وقت ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ جنوبی یورپ کی سردی مضر نہیں ہو گی۔بلکہ اگر گرمی کا خیال رکھا جائے۔تو مفید ہو گی۔کچھ دنوں سے بائیں کندھے میں بھی درد ہے۔جس کو ڈاکٹر محض تھکان قرار دیتے ہیں۔کہتے ہیں کہ بیماری کی وجہ سے خون کا دورہ پورا نہیں ہوتا۔اس لئے جس بازو پر آپ زیادہ لیٹے رہتے ہیں۔اس میں درد ہونے لگتا ہے۔ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ جب وہ حملہ ہوا جیسے فالج سمجھا گیا تھا۔تو اس کے بعد میں بائیں ہاتھ میں قینچی نہیں پکڑ سکتا تھا۔اور انگلیوں میں اتنا ضعف تھا۔کہ میں قینچی کے سوراخوں میں انگلیاں اور انگوٹھا ڈال کر کھول نہیں سکتا نہ بند کر سکتا تھا۔اس کے نتیجہ میں یکں ناخن نہیں کاٹ سکتا تھا۔مگر اس وقت کہ میں حال لکھوا رہا ہوں۔میں نے قینچی کے سوراخوں میں ہاتھ ڈالا ہوا ہے۔اس کو کھول بھی رہا ہوں۔بند بھی کر رہا ہوں۔اور بعض دفعہ ناخن کاٹنے میں کامیاب بھی ہو جاتا ہوں۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی ۱۹ – ۴ - ۵۵۔بوقت و بجے صبح۔از کراچی باسه - برادران۔السّلام عليكم ورحمته الله و بركاته۔دسواں پیغام آج ۲۰ تاریخ ہے اور انشاء اللہ ۳۰ کو ہم جا رہے ہیں۔گرمی ان دونوں۔۹۵۵ مورخه ۲۰ را پریل شاہ کراچی میں بڑی شدید پڑ رہی ہے اور اس وجہ سے طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔چونکہ ہوائی سفر قریب آرہا تھا اس لئے خیال کیا گیا کہ ایک دفعہ دل کے ماہرڈاکٹروں سے پھر مشورہ کر لیا جائے۔چنانچہ کراچی کے سب سے بڑے ماہر قلب ڈاکٹر ایم شاہ صاحب جو اس فن کے سب سے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور امریکہ سے خاص طور پر اس کا مطالعہ کر کے آئے ہیں، سے خواہش کی گئی کہ وہ ایک دفعہ جانے سے پہلے آلہ تحقیق قلب سے دل کا پھر مطالعہ کر لیں چونکہ اس آلہ کا گھر پر لانا ناممکن تھا اس لئے ہسپتال میں دکھانے کا فیصلہ ہوا چنانچہ میں آج صبح دس بجے وہاں گیا۔ڈاکٹر شاہ ل - الفضل ۲۴ را پریل ۶۱۹۵۵