تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 491
الم تقیم رہ جائیں گے۔مجھے اس کی فکر ہے کہ وہ جماعت جو سینکڑوں سال کے بعد تیرے مامور نے بنائی تھی وہ یتیم رہ جائے گی اگر تو مجھے ہنستی دلا دے کہ ان کے ٹیم کا میں انتظام کر دوں گا تو پھر میری نہ تکلیف کی گھڑیاں سہل ہو جائیں مگر تو مجھ سے یہ کس طرح اُمید کر سکتا ہے کہ یہ لاکھوں روحانی بیچے جو تو نے مجھے دیئے ہیں جن کے دشمن چیتے پیتے پر دنیا میں موجود ہیں اور جن کو ختم کرنے کے لئے ہر وقت شیطانی نیزے اٹھے رہے ہیں جب میرے بعد ان نیزوں کو اپنی چھاتی پر کھانے والا کوئی نہیں رہے گا تو تو ہی بتا کہ میں اس بات کو کس طرح برداشت کرلوں۔مجھے موت کا ڈر نہیں مجھے اُن لوگوں کے تقسیم ہو جانے کا ڈر ہے جنہوں نے تیرے نام کو روشن کرنے کے لئے پچاس سال متواتر قربانیاں کیں ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا دنیا نے ان کو کمائی سے محروم کر دیا تھا۔پھر بھی وہ ہر اس آواز پر آگے بڑھے جو تیرے نام کے روشن کرنے کے لئے ہیں نے اٹھائی تھی۔اب اسے میرے وفادار آقا ! میں تجھے تیری ہی وفاداری کی قسم دیتا ہوں۔ان کمزوروں نے اپنی کمزوریوں کے باوجود سمجھ سے وفاداری کی تو طاقتور ہوتے ہوئے اُن سے بے وفائی نہ کیجیو کہ یہ بات تیری شان کے شایاں نہیں اور تیری پاکیزہ صفات کے مطابق نہیں۔مکیں ان لوگوں کو تیری امانت میں دیتا ہوں۔اسے سب امینوں سے بڑے امین ، اس امانت میں خیانت نہ کیجیو اور اس امانت کو پوری وفاداری کے ساتھ سنبھال کر رکھیں۔ڈاکٹر مجھے کہتے ہیں فکر مت کرو لیکن میں اس امانت کا فکر کسی طرح نہ کروں جسے میں نے پچاس سال سے زیادہ عرصہ تک اپنے سینہ میں چھپائے رکھا اور سر عزیز ترین شے سے زیادہ عزیز سمجھا۔اسے میرے عزیز و ا تم سے کو تار میاں بھی صادر ہوئیں تم سے قصور بھی ہوئے مگر میں نے یہ دیکھا کہ ہمیشہ ہی خدا تعالے کی آواز پر تم نے لبیک کہا تم موت کی وادیوں میں سے گزر کر بھی خدا تعالیٰ کی طرف دور سے رہے ہو۔مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ تمہیں نہیں چھوڑے گا خدا تمہیں بے کسی اور بے بسی کی موت نہیں دے گا۔ڈاکٹروں کی رائے تو یہی ہے کہ میری بیماری صرف عوارض کی بیماری ہے حقیقت کی بیماری نہیں لیکن جو کچھ بھی ہو ہمارا خدا سچا خدا ہے۔زندہ خدا ہے۔وفا دار خدا ہے۔تم ہمیشہ اس پر تو کل رکھو اور اپنی اولاد کو بھی اس پر توکل رکھنے کی تلقین کرو اور اس دعا کے طریقہ کو یاد رکھو جو میں نے اوپر بیان کیا ہے۔میں نے ساری عمر جب بھی اس رنگ میں اخلاص کے ساتھ دعا کی ہے نہیں نے کبھی نہیں دیکھا کہ اس دعا