تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 370
۳۵۲ کہ آئندہ اس تحریک کے صدر خود حضورہ ہوں گے۔کتنا اعلیٰ بدل تھا جو اللہ تعالی نے مجلس کو عطا فرمایا۔اس کے بعد ۱۹۴۹ء سے لیکر ۱۹۵۴ء کا زمانہ ہے جب آپ نے اس تحریک کی قیادت نائب صدر ہونے کی حیثیت سے سنبھالی۔۱۳ ء کا زمانہ بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے جب اس مجلس کی کوئی تھی۔صرف چند نوجوان اس کے ممبر تھے۔اور آج کا زمانہ کبھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے جبکہ مجلس کا سالانہ بجٹ پینتیس ہزار ۳۵۰۰۰۱) کے لگ بھگ ہے اور بیسیوں نہیں بلکہ سینکڑوں نوجوان اس تنظیم سے تربیت پاکر سیلہ کی اہم خدمات پر مامور ہیں۔جب تک بھی احمدی نوجوان اس مبارک تحریک سے بہرہ ور ہوتے ہوئے سلسلہ کی خدمت میں مصروف رہیں گے اللہ تعالٰی آپ کے نام کو زندہ رکھے گا کیونکہ ارشاد نبوی ہے :۔" الدَّالٌ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " محترم نائب صدر صاحب ! آپ جبکہ آپ ہم سے جدا ہو کر انصار اللہ کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔ہم اراکین مجلس عالمگیر و مجلس عاملہ مرکز یہ رنج اور خوشی کے متضاد جذبات اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔ہمیں اس امر کا، تیج ہے کہ آپ ہم سے جدا ہو رہے ہیں۔لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کی سابقہ خدمات کو سراہتے ہوئے دوسرے اہم قومی کاموں کی سرانجام دہی آپ کے سپرد فرمائی۔مکریم میاں صاحب ! آج جبکہ ہم اس موقعہ پر آپ کو الوداع کہ رہے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کا انصار اللہ میں جانا آپ کے لئے اور انصار اللہ کے لئے بابرکت فرمائے، آمین۔اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ بھی اپنی دعاؤں اور مشوروں سے ان چھوٹے بھائیوں کو یاد فرماتے رہا کریں اسے حافظ قرآن ! خدا حافظ و ناصر گے۔بہر حال ہم ہیں اراکین مجلس عالمگیر داراکین مجلس عامله مرکزه بدید ص۳۲۹ کے ماہنامه خاطر بهبود دسمبر ۱۹۵۳ و فتح ۱۳۳۳ ش ۲۹ ۳۰