تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 354 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 354

٣٣ حضور انور ان علاقوں کے دورے پر مکرم جناب چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور اور مکرم محمد سعید احمد خانصاحب قائد مجلس لاہور اور بعض دیگر احباب کی معیت میں صبح 4 بجے کے بعد رتن باغ سے روانہ ہوئے۔روانہ ہوتے وقت قائد صاحب لاہورتے حضور کی خدمت میں لاہور شہر اور اس کے نواحی علاقوں کا ایک وسیع نقشہ پیش کیا۔جس میں ان مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں مجلس خدام الاحمدیہ لاہور وہاں کے پریشان حال باشندوں کو گذشتہ ایک ماہ سے ہر ممکن امداد بہم پہنچار ہی تھی۔نقشے میں وہ مقامات بھی خاص طور پر نمایاں کر کے دکھائے گئے تھے جن میں لاہور اور ریوہ کے دو صد سے زائد خدام نے ۷۵ سے زائد گرے ہوئے مکانوں کو از سر نو تعمیر کر کے قریباً ایک ہزار افراد کی رہائش کا بندوبست کیا تھا۔نقشے پر حضور نے وہ راستہ بھی ملاحظہ فرمایا جس میں سے گزر کر حضور کو متعدد علاقوں کا دورہ فرمانا تھا۔سب سے پہلے حضور لیاقت پارک تشریف لے گئے۔حضور نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا که مکان سلسلہ وار پلان کے مطابق بنائے گئے ہیں۔نیز فرمایا لوگوں کو بارش کی وجہ سے تکلیف تو بہت اٹھانی پڑی لیکن انہیں ایک فائدہ بھی پہنچا ہے۔اور وہ یہ کہ اب جھونپڑیوں کی بجائے پکے مکان بن گئے ہیں اور ترتیب وغیرہ کا لحاظ رکھنے کے باعث صفائی وغیرہ بھی آگئی ہے۔لیاقت پارک سے حضور خدام کے ہمراہ کشمیر روڈ پہنچے وہاں چھوٹے چھوٹے مکانوں اور جھونپڑیوں کی ایک بستی تھی جس میں کثرت سے مہاجر آباد تھے۔یہاں بھی خدام الاحمدیہ لاہور کی امدادی پارٹیاں نہایت مستعدی سے ریلیف کا کام کرتی رہی تھیں۔یہاں کے لوگوں نے بڑے اشتیاق سے آگے بڑھ کر حضور سے مصافحہ کیا اور اپنے حالات بیان کئے حضور کو بتا یا گیا کہ یہاں کے لوگ اکثر مقروض ہیں۔فرمایا ان لوگوں کو کو آپریٹو طریق کے مطابق کام کرنا چاہیئے۔اس سے ان کے لئے بہت سہولت پیدا ہو سکتی ہے۔اس کے بعد حضور نے وارث روڈ پہنچ کر نئے تعمیر شدہ مکانات دیکھے۔وہاں بھی لوگ استقبال کے لئے نہایت تپاک سے آگے بڑھے۔اور خدام کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے ممنونیت کا اظہار کیا۔وہاں ارد گرد گندہ پانی کھڑا تھا حضور نے فرمایا کہ اس کی صفائی کا بندوبست ہونا چاہیئے۔قائد مجلس لاہور نے عرض کیا کہ یہاں کارپوریشن کی معرفت ڈی ڈی۔ٹی