تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 341 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 341

ہمیں خوشی ہے کہ بین الاقوامی انتخاب کے دشوار گذار مرحلوں میں پاکستان کو شاندار کامیابی حاصل ہو گئی اور اس طرح پاکستان نے عالمی رائے عامہ میں اپنی سیاسی انفرادیت کو زبر دست عدی اکثریت کے ساتھ پھر ایک بار منوالیا۔بین الا قوامی عدالت کے جج کا انتخاب در اصل ایک اعزازہ ہے جس کے پس منظر میں منتخب ہونے والے نمائندے کے عظیم وطن کی سیاسی اہمیت انسانیت کی رواداری اور امن پسندی کے عناصر چھلکتے ہیں۔اگرچہ اس انتخاب کی میعاد از روئے قانون دس سال کی ہوتی ہے لیکن یہ ایک عارضی انتخاب ہے جو سربی این راؤ آنجہانی کی منفره میعاد کی تکمیل کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔جہاں اس انتخاب پر ہمیں خوشی ہے وہیں اس بات کا افسوس بھی ہے کہ پاکستان ایک بہترین سیاست دان اور بین الاقوامی عظیم شخصیت کے تدبر اور اس کی خدمات جلیلہ سے محروم ہو رہا ہے۔چوہدری ظفر اللہ خان سے ان کی وزارت کے دوران بعض مسائل کے ضمن میں اختلافات رونما ہوتے رہے ہیں اور بعض انتہا پسندند میں جماعتوں نے چوہدری صاحب موصوف کو وزارت خارجہ سے مٹا دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن ہم شخصی اور مذہبی تصورات اور رحجانات کی اساس پر کسی وزیر کی علیحدگی کے قائل نہیں ہیں اگر پاکستان اس حکمت عملی پر کاربند ہو جاتا تو بلاد اسلامیہ اورا قوام عالم میں پاکستانی عوام کے انداز فکر کی کوتاہی اور پاکستان کی متعصبانہ روش خود اس ملک کے وقار اور نیک نامی کو تباہ کر دینے کا موجب بن جاتی۔ایسے نازک مرحلہ پر پاکستان کی قیادت اعلیٰ نے حالات کی روک تھام کی اور چو ہدری صاحب کو برسراقتدار رکھا۔اس حقیقت سے انکار نہیں کرنا چاہیئے کہ ایک تجربہ کار عملی سیاست دان کی حیثیت سے چوہدری ظفراللہ خان نے قابل لحاظ کار نے انجام دیئے ہیں۔بالخصوص پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے ایوان میں کشمیر اور فلسطین کے متعلقہ کیس میں چوبڑی صاحب نے جو غیر معمولی ذہانت خداداد صلاحیت اور زور خطابت دکھا یا ہے وہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ناقابل فراموش باب ہے کہا یہ جا رہا ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خان نے اور خارجہ اور بین الا قوامی معاملات میں پاکستان کی کوئی خاص خدمت انجام نہیں دی۔لیکن یہ ایک مبالغہ آمیز جھوٹ ہے۔آج پاکستان امن پسند اور آزاد دنیا کا ایک اہم اور بنیادی ملک بن چکا ہے۔ظاہر ہے کہ پاکستان کا یہ موقف اس خارجی حکمت ہی (کا) رہین منت ہے