تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 334 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 334

کی امداد کے لئے لاہور آئے ہوئے تھے، انہوں نے تین دن کے اندر لاہور کی ۱۶ بارش دوستیوں میں غریب و نادار لوگوں کے 20 مکان تعمیر کئے ہیں۔اس سلسلے میں پولیس نے اینٹیں اور لکڑی وغیرہ فراہم کی اور بڑی محنت سے نگرانی کے فرائینی سرانجام دیئے۔جن نواحی بستیوں اور محلوں میں گرے ہوئے مکان از سر نو تعمیر کئے گئے ہیں ان میں ہال روڈ، لیاقت پارک ، راوی روڈ، شاہدرہ موری دروازه ، پیسہ اخبار سٹریٹ ، دھو بی منڈی۔وارث روڈ۔اچھرہ۔کمہار پورہ اور بھنگی با گھڑیاں وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔آج اخباری نمائندوں کی ایک جماعت نے اکثر مکانات میں تعمیر کا کام دیکھا۔پولیس کے حکام نے نمائندہ ملت کو بتایا کہ ان رضا کاروں نے مستعدی اور جانفشانی سے تعمیر کا کام کیا ہے کے مکتوب گلستان مجلس خدام الاحمدیہ کے وفد نے آتے ہی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کبیر والا کے علاقہ میں پوری سرگرمی اور گرم جوشی سے کام شروع کر دیا ہے۔یہ وفد دو ڈاکٹروں ، ایک سول انجنیر اور زمین اکارڈ پر مشتمل ہے جو بیماروں کا علاج پانی میں گھرے ہوئے اشخاص کو نکالنے اور خشک دودھ ، چھنے ، صابن تیل اور گرم کپڑے وغیرہ بہم پہنچانے کا کام کریں گے۔نمائندہ ملت کو مجلس کے قائد نے کہا کہ اُن کے پاس پچاس رضا کار موجود ہیں جو باری باری کام کر یں گے انہوں نے یہ بتایا کہ وہ لاہور اور دیگر علاقوں میں کام کر چکے ہیں اور انہیں اس کام میں خاص مہارت اور تجربہ حاصل ہے۔ملتان کا سنجیدہ طبقہ ، جماعت کے اس کام کو سنجیدگی کی نظر سے دیکھ رہا ہے؟ ہے الغرض جماعت احمدیہ کو اپنے محدود ذرائع اور وسائل کے باوجود اپنے پاکستانی بھائیوں کی وسیع پیمانے پر خدمات بجالانے کی توفیق علی اور اسلامی اخوت کا وہ نقشہ ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے آگیا جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے رواج نورین الفاظ میں کھینچا تھا۔" مثل المؤمن في توادهم وتعاطفهم وتراحمهم مثل الجسد اذا اشتكى منه شى تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى۔له ملت ۲۰ اکتوبر ۱۹۵۴ ممت سے "ملت" ۲۰ اکتوبر ۱۹۵۴ء ص ۶ کالم ۱-۲ سے مسند احمد بن حنبل جلد ۲ ص ۲۷۰