تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 306 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 306

۲۸۹ ہو۔آپ نے فرمایا۔میرے کان میں رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز پڑھی تھی کہ بیٹھ جاؤ تو میں بیٹھ گیا اس پر اس شخص نے کہا۔کیا تمہیں یہ بات مجھ میں نہیں آئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم نے یہ حکم ان لوگوں کو دیا ہے جو مسجد میں آپ کے سامنے کھڑے تھے۔آپ نے فرمایا یہ درست ہے۔لیکن موت کا کوئی وقت مقرر نہیں پتہ نہیں۔میں مسجد میں پہنچنے سے قبل ہی مرجاؤں گا۔اور اس حکم پر عمل نہ کر سکوں۔تو خدا تعالے کے سامنے میں کیا جواب دوں گا۔کیا خدا تعالے کے سامنے میں یہ کہوں گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حکم میں نے نہیں مانا تھا۔اس لئے جونہی آواز میرے کان میں پڑی تو بیٹھ گیا۔چاہے یہ بے قوفی کا کام قرار دے دیا جائے۔لیکن اگر مسجد میں جانے سے قبل مجھے موت آگئی تو خدا تعالے کے سامنے ہیں یہ تو کہہ سکوں گا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم جو میرے کانوں میں پڑا مانا ہے۔اس طرح جب رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم نے شراب کے حرام ہونے کے متعلق اعلان فرما یا تو اس وقت کچھ صحی اشیا ایک شادی کے موقعہ پر جمع تھے۔ایک مٹکا باقی تھا جس کو وہ شروع کرنے ہی والے تھے کہ ان کے کانوں میں آوازہ آئی کہ شراب حرام ہو گئی ہے۔اس پر اُن میں سے ایک نے کہا سنو ! رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے شراب حرام ہوگئی ہے۔دوسرے نے کہا۔باہر نکل کر ذرا تصدیق کر لو لیکن جس صحابی محور اس نے یہ بات کہی تھی اُس نے ڈنڈا اٹکے پر مارا۔اور اسے پھوڑ کر کہا۔خدا کی قسم انہیں پہلے مکا توڑوں گا۔اور پھر تحقیقات کروں گا جب میرے کان میں آواز پڑگئی۔تو تحقیقات کا سوالی بعد میں پیدا ہو گا۔عمل پہلے ہو گا پیس صحابہ میں یہ روح تھی کہ وہ احکام پر فوری طور پر عمل کرتے تھے، اور یہ نہیں سوچتے تھے کہ آیا وہ عقلی معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں " ا تسلسل میں مرید فرمایا :۔دو پس تمہیں خدا تعالیٰ کے متعلق اپنی ذہنیت کو بدلنا ہو گا تمہیں کلی طور پر اپنے آپ کو خدا تعالی کے حوالہ کرنا ہوگا۔جب تم اپنے آپ کو کلی طور پر خدا تعالیٰ کے حوالہ کر دو گے۔تو تم خدا تعالی کی گود میں ہو گے۔اس وقت دشمن تم پر حملہ آور نہیں ہوگا۔خدا تعالی پر حملہ آور ہوگا۔باقی رہا تکالیف کا سوال۔سو تکالیف تو خدا کی جماعتوں کو بڑھانے والی ہوتی ہیں یہ تو جماعت کے تمنے ہیں۔سزائیں نہیں۔سے رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء ص ۵۸ - ۵۹