تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 289 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 289

مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پیشگوئی بھی پوری ہوگئی حضرت مسیح موعود علی الصلوة والسلام نے میرے متعلق فرمایا تھا۔کہ میں نے دیکھا مو در آیا ہے۔اور اس کے تمام کپڑوں پر گرتے پرا در صدی وغیرہ پر اور پا جانے پر خون پڑا ہوا ہے۔یہ خواب کتنے عرصہ کی ہے۔میں چھوٹا تھا۔اور میری گیارہ بارہ سال کی عمر تھی۔جب انہوں نے یہ خواب دیکھی۔اور میری پینسٹھ سال کی عمر میں آگے یہ خواب پوری ہوئی۔یہ کتنا بڑا بھاری نشان ہے۔پھر انہی دنوں میں میں نے رویا میں دیکھا۔کہ میں انکوائری کمیشن کی جگہ پر ہوں۔وہ جگہ اس لئے دکھائی گئی تھی۔کہ اس کے نتیجہ میں لوگوں کے جوش کی وجہ سے بعض باتیں پیدا ہوئیں۔بہر حال میں نے دیکھا۔کہیں انکوائری کمیشن کے ہال میں ہوں اور میرے پیچھے سے کسی شخص نے آکر مجھ پر حملہ کیا ہے۔اور میں گر گیا ہوں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کیساتھ کوئی اور آدمی بھی ہے کہتے ہیں واللہ علم کہاں تک ٹھیک ہے کہ کوئی شخص اس وقت مسجد سے بھاگا تھا۔جس کے معنے یہ ہیں کہ کوئی اور شخص بھی اس اُمید میں بیٹھا ہوا تھا۔بہر حال وہ رڈیا میں نے دوستوں کوشنادی تھی۔اور پھر اسی طرح ہوا۔کہ پیچھے سے ایک شخص نے حملہ کیا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے حفاظت فرمائیے حکومت پنجاب کی طرف سے چوہدری محمد اسحق صاحب عدالت میں مقدمہ بیانات اور فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ کی عدالت میں زیر دفعہ تعزیرات پاکستان چالان پیش کیا گیا۔اور مقدمہ کی کاروائی کا آغاز ہوا۔۱۲ مئی ۱۹۵۴ ء کو ڈاک بنگور لالیاں میں بالترتیب مندرجہ ذیل بیانات ہوئے۔اس بیان چوہدری غلام مرتضی صاحب این چو ہدری غلام مصطفی صاحب راجپوت بعمر ۳۵ سال پی۔ٹی۔آئی تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ -۲ بیان ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب سرجن میو ہسپتال۔لاہور بیان ڈاکٹر صاجزادہ مرزا منور احمد صاحب ایم بی بی ایس میڈیکل آفیسر ان ہیلتھ نوٹیفائیڈ بریا کیٹی ربوہ اسسٹنٹ انچارج نوری ہسپتال۔ربوہ سه روزنامه الفضل ۲۷ اکتوبر ۱۹۵۵ از صفحه ۳ تا ۵