تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 185 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 185

۳۔محترمہ عنایت بیگم صاحبہ ولادت ۱۹۰۸ء (زوجہ مکرم محمد بشیر صاحب چغتائی) ۴ - حافظ بشیر احمد مرحوم ( ولادت ۶۱۹۱۰ - ونات اگست ۶۱۹۷۶ ) محترمه فرخنده اختر صاحبه ولادت اکتوبر ۶۱۹۱۶ ( بیگم حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ) ۶- محترمہ محموده ثروت صاحبه ولادت ۱۹۱۹ء ( زوجہ انعام اللہ صاحب راٹھور ) خیر احمد صاحب ولادت ۶۱۹۲۱ له - خلیل احمد صاحب ولادت ۶۱۹۳۰ ۹ - چوہدری غلام حسن صاحب نمبر دار سیالکوٹی جٹ باجوہ والد چوہدری صو بے خاں صاحب ولادت ۱۸۷۸ء بمقام تلونڈی عنایت خان ضلع سیالکوٹ ، بیعت ۱۹۰۰ م ، وفات و ستمبر ۱۱۹۵۳) حضرت چوہدری صاحب ضلع سیالکوٹ کے ایک معزز زمیندار خاندان اور باجوہ قوم سے تعلق رکھتے تھے، جس نے عہد مغلیہ کی ابتداء میں ہندو مذہب ترک کر کے اسلام قبول کر لیا تھا سیا لکوٹ میں بعض بزرگوں کے باعث احمدیت کا چرچا تھا آپ بھی کشاں کشاں پہنچے اور حضرت مسیح موعود کے دست حق پرست پر بیعت کرلی۔یہ ۱۹۰۰ ء کا واقعہ ہے۔موصوف اپنے بیان مورخہ ۱۴ اپریل ۱۹۳۸ء میں فرماتے ہیں :- جس زمانہ میں میں نے بیعت کی تھی اُس وقت ایک جائیداد کا مقدمہ ہم کو پڑا ہوا تھا جس کا فیصلہ ہمارے خلاف ہو چکا تھا اور ہم نے اپیل کی ہوئی تھی۔تمام مخالفین سلسلہ ہم سے کہتے تھے کہ اگر تم اس مقدمہ میں کامیاب ہو جاؤ گے تو ہم مرزا صاحب کو سچا سمجھیں گے چنانچہ کس نے ایک طویل خط حضرت مسیح موعود (علیہ السّلام) کی خدمت میں لکھا کہ یہ لوگ اس مقدمہ میں ہماری کامیابی کو آپ کی صداقت کی دلیل سمجھتے ہیں اور سلسلہ حقہ کا یہ نشان سمجھیں گے حضور دعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی دے اور بوانت بچائے کیونکہ یہ مقدمہ طوالت پکڑ چکا ہے اور بہت خرچ اٹھ چکا ہے جس کا اثر ہماری اولادوں پر پڑے گا۔چند یوم کے بعد حضور کی طرف سے ایک خط آیا کہ دعا کی گئی تم خدا تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو۔(حضرت) چودھری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم اس وقت ہمارے وکیل تھے خدا تعالیٰ نے ایسا معجزہ دکھایا کہ اپیل ہماران منظور ہوگیا۔مخالف وکیل پنڈت ه مکتوب محترمه فرخنده اختر صاحبہ سے ماخوذ معلومات و سه رجسٹر بیت و رجسٹر روایات صحابہ جلد ۲ من ( غیر مطبوعہ )