تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 91 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 91

AY۔۔۔عید کے دن سے پیشتر کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا کہ یہ تعلق ہو گا۔نہ کوئی تحریک ہوئی نہ کچھ۔حضرت ام المؤمنین علیہا السلام نے ایک رؤیا میں اس تعلق کو دیکھا۔نہاں بعد حضرت اقدش کو بھی رویا میں یہی معلوم ہو ا جس پر حضور علیہ الصلوۃ و السلام نے صاجزادہ منظور محمد صاحب کو تحریک کی جنہوں نے نہایت خوشی اور فخر کے ساتھ اسے منظور فرمایا کالے اسی طرح حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے اپنے اخبار" بدر میں لکھا کہ :۔آج عید کا دن۔دو خوشیوں کا دن ہے۔ایک عید کی خوشی اور دوسرے ہمارے دو پیاری کے درمیان مبارک تعلق کی خوشی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آج رات رویا میں دیکھا تھا کہ میاں محمد اسحق پسر حضرت میر ناصر نواب صاحب اور صالحہ بی بنت صاجزادہ منظور محمد کے باہمی تعلق نکاح کی طیاری ہو رہی ہے سو آج ہی یہ رویا پورا ہوا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک خاص جوش کے ساتھ بعد جمع نماز ظہر و عصر سجد اقصٰی میں جہاں خود حضرت امام بھی رونق افروز تھے خطبہ نکاح پڑھا اور جانبین پر خدا تعالیٰ کے فضل خاص کا ذکر کیا ہے حضرت سیدہ امیر داؤد صاحبہؓ کو عورتوں میں علمی اعتبار سے ایک منفرد مقام حاصل تھا۔تفسیر قرآن مجید اور حدیث سے آپ کو غیر معمولی شغف تھا۔احمدی مستورات کو ترجمہ قرآن پڑھانے اور اسلامی مسائل سکھانے میں آپ عمر بھر کوشاں رہیں۔تحریر و تقریر میں نہایت بلند پایہ مقام رکھتی تھیں اور مختصر الفاظ میں وسیع مضمون بیان کر دینے کا آپ کو حق تعالیٰ نے خاص ملکہ بخشا تھا۔دینی خدمت کے زبر دست جذبہ سے سرشار تھیں۔لجنہ اماءاللہ کی ۱۳ ابتدائی ممبرات میں سے آپکا نمبر ساتواں تھائی سالہا سال تک نائبہ صد رلجنہ کے عہدہ پر فائز رہیں اور اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے ادا کئے۔۱۹۲۲ء سے لے کر ۱۹۵۲ء تک مسلسل تین برس جلسہ سالانہ کا شعبہ مہمان نوازی آپ کے پاس رہا۔سالانہ جلسہ ۳۳۱/۶۱۹۵۲ اہش کے دوران میں جبکہ آپ کی بیماری شدت اختیار کر چکی تھی آپ نے ایک استفسار کے جواب میں تحریر فرمایا۔ہفت روزہ الحکم قادیان از فروری ۱۹۰۶ ء صلا ب کے ہفت روزه بد را قادیان و فروری ۱۹۰۶ء مث سے رسالہ "خاتون" قادیان فروری ۶۱۹۲۳ صت به