تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 80 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 80

۔۔۔لیے فوراً کھانا تیار کراؤ نگر کھانا ہمارا اپنا سپاہی تیار کرے گا۔چنانچہ مجھ سے دو مرغ آدھ سیر گھی روپیہ کہا یہ ٹانگا طلب کیا جو میں نے اسی وقت بہتا کر دیا تا۔۔۔۔۔خبردار نے اپنے گھر سے دیا۔یہ کھانا غلام علی لوہار کی دکان میں تیار ہوا۔دوسری طرف اے ایس آئی صاحب نے گاؤں کے باہر جا کر اتنے بڑے ہجوم کو اکیلے ہی روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا اے ایس آئی سائیکل پر فوراً گاؤں کی طرف اپنی گارد کی طرف بھاگا اور سپاہیوں کو فوراً میرے گھر کے سامنے کھڑا کر دیا۔اے ایس آئی صاحب کی زبانی معلوم ہوا کہ مجمع قریبا ۳۰۰۰ کا تھا جس میں ۵۰۰ آدمی مختلف اوزار سے مسلح تھے اور میرے گھر کو نیست دنا بود کرنے کو آئے تھے۔سب احمدی میری بیٹک میں جمع تھے جن میں ۱۲ احمدی اپنی جانیں بچا کر جنڈ و ساہی سے آکر میرے پاس پناہ گزیں تھے۔پولیس کی موجودگی میں ہجوم نے میرے گھر کے دروازے توڑنے کی کوشش کی مگر پولیس کی مداخلت سے وہ کامیاب نہ ہوئے یہ سب نجوم نہر کے کنارے چلا گیا مگر دوبارہ پلٹا کہ میرے گھر کو کم از کم آگ ہی لگا دی جاوے گھر سے ایس آئی صاحب نے پولیس کو رائفلیں سیدھی کرنے کا حکم دیا تو ہجوم خوفزدہ ہو کر منتشر ہو گیا۔اے ایس آئی عبد العزیز کا رویہ بہت اچھا اور نیک نیتی پر تھا۔اگر چہ اس کے بعض کا نیٹبل شرارتیوں کے ساتھ تھے۔شام کے وقت پولیس ملی گئی سرا کو صبح ہی ایک سپا ہی آیا کہ راؤ صاحب آپ کو بلاتے ہیں مگر امیر جماعت ڈسکہ کو ساتھ لے کر آنا۔اُسدن بھی ہمیں اطلاع آچکی تھی کہ آج ہم گاؤں کے منادی میرے گھر پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور یہ سب لوگ میرے گھر کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں اور اس میں سب سے زیادہ ہا تھ اسی۔۔۔۔۔نمبر دار۔۔۔۔۔تحصیلدار اور۔۔۔۔تھانیدار کا ہے میں گھر کو میں میں چھوٹے چھوٹے بیچے اور عور نہیں تھیں چھوڑنا نہیں چاہتا تھا مگر اے ایس آئی صاحب کا حکم تھا۔گھر کو اللہ کے سپرد کر کے میں امیر صاحب کو ساتھ لے کو راؤ صاحب کے پاس گیا۔مگر مجھے دیکھتے ہی راڈ صاحب نے کہا کہ چوہدری نذیر احمد صاحب اس کو منع کر لو یہ علاقہ میں اشتعال پھیلا رہا ہے اور کل جب جتھصہ گزر گیا تو اس نے کہا کہ سنتے آئے تھے اور بھونک کر چلے گئے۔میں نے کہا کہ راؤ صاحب ہیں تو گھر بار کی مصائب میں مبتلا تھا مجھے یہ الفاظ کہا سوچھتے ہیں۔میں نے یہ الفاظ ہرگز نہیں کہے گر راؤ صاحب کا پارہ Fighest ڈگر ی پر تھا اے ایس آئی یہ صاحب نے مجھے بعض نا علائم الفاظ بھی کہے۔جب ان کی طبیعت میں کچھ سکون ہو ا تو کہا کہ کل اگر مک