تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 598
۵۹۶ بالآخر فساد کی صورت پیدا کر دی رپرلیں اور خطباب اور خفیہ ریشہ دوانیاں وغیرہ سب کو مد نظر رکھا جائے) نیز احتیاطاً فتوی کفر وغیرہ میں غیر احمدیوں کی طرف سے پہل ثابت کرنے کے یلیے فتادی جمع کیے جائیں۔- عادات کی نوعیت اور تفصیل کیا تھی اور فسادیوں کا طریق کار کیا تھا۔جس سے منتظم اور سوچی سمجھی ہوئی سکیم پر روشنی پڑے۔- کون لوگ فسادات میں آگے آگے تھے۔۔آپ کے علاقہ میں جماعت کا جہانی اور مالی نقصان کیا کیا ہوار ہے اور سواء ہردو کے نقصانات کو شامل کیا جائے اور حتی الو سے پوری تفصیل دی جائے) نیز مارشل لا دالوں کے منظور کردہ معاوضہ پر روشنی ڈالی جائے کہ کل افراد میں کتنے احمدی تھے اور یہ معاوضہ اصل نقصان کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتا ہے ؟ - علاقہ کے سرکاری حکام کارویہ کیا رہا؟ ۱۹۵۳ فہرست اُن احمدیوں کی جن پر تشدد کر کے جماعت سے منحرف کرایا گیا۔۷- اگر علاقہ میں کوئی غیر احمدی معزز ہمارے حق میں شہادت کے لیے تیار ہو سکیں تو انہیں تیار کیا جائے اس کا بہت اچھا اثر ہو سکتا ہے۔- A فسادات میں موددویوں کا براہ راست یا بالواسطہ جو تعلق ثابت ہو اس کے متعلق تیاری کیجائے ان امور کے متعلق معین اور مفصل تحقیق ہونی چاہیئے تا کمیشن کے سامنے پیش کی جا سکے۔یہ رپورٹ خاص آدمی کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ - ارجولائی تک ہمارے پاس پہنچ جائے۔(ناظر امور عامه ربوہ) ہدایات حضرت مصلح موعود (مورد ۵ جولائی ۱۹۵۳) فرمایا۔1 - وکلاء شیخ صاحب تو ہوں گے ہی۔دو تین آدمی لگنے چاہیں تا کہ اگر ایک کسی معذوری کی وجہ سے کام نہ کر سکے تو دوسرے صاحب ساتھ ہوں۔گجرات کے ظہور الدین بہت اچھے