تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 470
ایمان رکھتا ہے لیکن دوسرے لوگوں کی چیزیں چرا لیتا ہے جو مال اس کے سپرد کیا جائے اس کو غین کہ لیتا ہے اپنے ہمسائے کی بیوی سے متعلق نیست بد ر کھتا ہے۔اور اپنے محسن سے انتہائی نا شکری کا مرتکب ہوتا ہے ؟ جواب : - ایسا شخص اگر ان عقیدوں پر ایمان رکھتا ہے۔جو ابھی بیان کیے گئے ہیں۔تو ان تمام اعمال کے باوجود وہ مسلمان ہو گائے مولانا محمد علی کان معلومی دار الشہابیہ سیالکوٹ۔سوال :- ازراہ کرم مسلمان کی تعریف کیجئے : جواب : جو شخص نبی کریم مسلم کے احکام کی تعمیل میں تمام ضروریات دین کو بجالاتا ہے وہ مسلمان ہے۔سوال - کیا آپ ضروریات دین کی تعریف کر سکتے ہیں ؟ جواب : مروریات دین ہر مسلمان کو معلوم ہیں خواہ دینی علم نہ رکھتا ہو۔سوال - کیا آپ مزوریات دین کو شمار کر سکتے ہیں ؟ جواب :۔وہ اتنی بے شمار ہیں کہ ان کا ذکر بے حد دشوار ہے ، میں ان ضروریات کو شمار نہیں کر سکے بعض ضروریات دین کا ذکر کیا جا سکتا ہے مثلا صوم و صلواۃ وغیرہ مولانا امین احسن اصلاحی : سوال : مسلمان کون ہے :۔جواب: مسلمانوں کی دو قسمیں ہیں۔ایک سیاسی مسلمان، دوسرے حقیقی مسلمان سیاسی مسلمان کہلانے کی عزم سے ایک شخص کے لیے ضروری ہے کہ (1) توحید الہی پر ایان رکھتا ہو ا ہار رسول پاک کو خاتم النبیین مانتا ہو۔یعنی اپنی زندگی کے متعلق تمام معاملات میں ان کو آخری سند تسلیم کر تا ہو۔(۳) ایمان رکھتا - ہو کہ سر خیر وشتر اللہ کی طرف سے ہے۔(۲) روز قیامت پر ایمان رکھتا ہو۔(۵) قرآن مجید کو آخری الہام الہی یقین کرتا ہو۔(1) مکہ معظمہ کا حج کرتا ہو۔(۷) زکواۃ ادا کرتا ہو۔(۸) مسلمانوں کی طرح نما نہ پڑھتا ہو۔(۹) اسلامی معاشرے کے ظاہری قواعد کی تعمیل کرتا ہو۔(۱۰) روزہ رکھتا ہو۔جو شخصان تمام شرائط کو پورا کرتا ہو۔وہ ایک اسلامی مملکت کے پورے شہری کے حقوق کا مستحق ہے۔اگر وہ ان میں سے کوئی شرط پوری نہ کرے گا۔تو وہ سیاسی مسلمان نہ ہوگا۔(پھر کہا اگر کوئی شخص ان دس امور i