تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 197 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 197

۱۹۴ گرفتاریوں کی وجہ سے احراریوں میں غیظ و غضب پھیل گیا۔اور چھوٹی چھوٹی جماعتوں میں جلوس نکالے گئے اب تک حکومت نے ایک ہزار احراریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔احرائیوں اور احمدیوں کے ر روز نامہ کی اشاعت بند کر دی گئی ہے۔حالات قابو میں کر لیے گئے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ ہمارا کسی کسی جگہ احمدیوں کے ساتھ اختلاف ہے لیکن اس کے باوجود بنیادی اصولوں میں ان کے ساتھ ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔مہستی باری تعالیٰ پر ایمان ہی احمدیوں یا قادیانیوں کا اصل اصول ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احترار کی مامنی کی تاریخ ہر پاکستانی کو یاد ہے انہوں نے پاکستانی تحریک کے خلاف جو کارروائی کی اس بنا پر ہم موجودہ حرکات کو پاکستان کے استحکام کے خلاف دشمنوں کی تائید سمجھتے ہیں۔اسب احراریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطیوں کا اقرار کریں اور اس حرکت سے باز آجائیں ورنہ اسلام اور حکومت کے خلاف ان کی یہ بغاوت پاکستانی معاف نہیں کریں گے۔(۲) مشہور اخبار "آزاد" (بنگالی) کی اشاعت مورخہ ۱۳ ، ما سرچ لہو میں حسب ذیل اداریہ شائع ہوا۔حسرت ناک انجام میاں ممتا نہ دولتانہ ہے۔ار مارچ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ احمدیوں کے خلاف تحریک کے بہانے پر فساد برپا کرنے والے باغیوں نے موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دینے کی سازش کی تھی اور یکدم مسلمانوں کے اندر تفرقہ ڈال کر پاکستان کے امن اور یک جہتی پر حملہ کرنے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے۔تاہم مرکزی اور صوبائی حکومت حسب ضرورت کارروائی کے لیے مستعد ہیں۔ملکی آئین اور نظم و نسق بر فرانہ رکھنا نیز ہر ایک کی جان ومال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔دولتانہ کے مذکورہ بیانات کے ساتھ اطاعت پسند عناصر کے کسی فرد کو اختلاف نہیں ہو سکتا۔لیکن چند ماہ سے ملک کی مختلف جگہوں میں جو ہنگامہ آرائی ہوئی اس پہ ہر پاکستانی کو