تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 170 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 170

191 پھر میں ڈاکٹر رفیق صاحب جو کہ ڈینٹل سرجن ہیں اُن کے مکان میں آیا تو وہاں ہمارے محلہ کے احمدی مولوی عبد الرحیم صاحب کیا ونڈر اور میاں محمد اقبال صاحب زرگر موجود تھے۔تھوڑی دیر کے بعد مولوی عبد الرحیم صاحب کا لڑکا وہاں آیا۔اس نے کہا کہ جمال احمد شہید کر دیا گیا ہے۔اور اس کی لاش بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔میں اپنی دکان (آرم مشین پر گیا تو وہاں کے غیر احمدی ہمسائے کہنے لگے تم یہاں سے چلے جاؤ۔فسادی تمہیں دو تین دفعہ دیکھ گئے ہیں۔دو تمہیں قتل کر دیں گے۔ہم تمہاری دکان کی حفاظت کریں گے۔مگر جب جمعہ کے وقت حفاظت کرنے والے چلے گئے تو بلوائیوں نے پیچھے سے آکہ آگ لگا دی۔جس سے ہماری رعمارتی لکڑی کی) دوکان مشتری۔لکڑی۔درخت وغیرہ سب جل کر راکھ ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔حجب مارشل لاء کی وجہ سے کچھ امن ہو گیا تو ہم گھر آئے دیکھا ہمارے گھر کا سارے کا سارا سامان لٹ چکا تھا حتی کہ کپڑے کا ایک ٹکڑا تک نہ بچا تھا۔جمال احمد کے قتل کی رپورٹ محمد صادق نے دیدی جس کا اور یہ ذکر آیا ہے۔گھر کی روٹ کی رپورٹ میں نے جا کر میاں محمد شفیع صاحب کو دی۔جو کہ ہمارے علاقہ کے تھانیدار تھے اور بھائی گیٹ کی پولیس چوکی کے انچارج تھے الخ کا محترم نذر محمد صاحب ایک اور بیان میں تحریہ فرماتے ہیں : دمیرالڑ کا جمال احمد نہایت خوبصورت شریف طبع اور نیک صالح تھا یہ تعلیم الاسلام کا لج فسٹ ائیر میں تعلیم حاصل کرتا تھا۔جس دن انہوں نے شہید کیا امدن نماز جمال احمد نے بہت لمبی پڑھی میں نے اس سے پوچھا کہ جمال احمد تم نے نمازہ بہت لمبی پڑھی ہے تو وہ خاموش ہوگیا۔حالات لاہور پر ایک طائرانہ نظر تفصیل بیانات قلمبند ہو چکے اب جماعت احمدیہ نامور کی مالی و جانی قربانیوں کا جائزہ لینے کے لیے ہوتا ہر مارچ ١٩٥١ تک کے حالات لاہور نیہ ایک طائرانہ نظر ڈالی جاتی ہے۔یہ جائز ہ مندرجہ ذیل علاقوں پرمشتمل ہے۔: راوی روڈ۔رتن چندھوڈ۔بھائی گیٹ۔چوک مسجد وزیر خاں گئی بازارہ بیرونی دہلی دروازه موہن لال روڈ۔نئی انار کلی۔پرانی انار کلی۔نیلا گنبد - میو ہسپتال - خواجہ دل محمد روڈر فلیمنگ روڈ۔ریلوے روڈ۔نسبت روڈ قلعہ گوجر سنگھ میکلیگن روڈ۔میکلوڈ روڈ میں روڈ۔