تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 455
۴۴۵ مولانا کی قدرو منزلت بڑھانے کا موجب نہیں بن سکتا۔اس روز تقریر کرتے ہوئے مولانا نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار نہ دیا تو عین ممکن ہے کہ ملک میں اسی طرح قادیانی غیر قادیانی فسادات شروع ہو جائیں جس طرح پہلے ہندو مسلم فساد ہوا کرتے تھے۔یہ افسوسناک بات ہے کہ ایک تحریک کا سربراہ جو آزاد خیالی اور روشن ضمیری کا مدعی ہو جیسا کہ جماعت اسلامی دعوی کرتی ہے اور وہ غیر ذمہ دارانہ باتیں زبان سے ادا کرنے میں احراریوں اور دوسرے علماء کو بھی مات کر دکھائے قادیانیوں کے خلاف نفرت و حقارت کا پر چارہ کرنے کے باوجود یہ لیڈر بظاہر اپنی طرف سے سامعین پر یہی اثر ڈالتے رہتے ہیں کہ وہ اس تحریک کو پرا مسی ذرائع تک ہی محدود رکھیں گے اور تش کرد کی جانب خفیف سے خفیف میلان کو بھی پہنچنے نہ دیں گے لیکن مولانا مودودی نے حکومت کی مشکلات میں ایک اور اضافہ کرنے کی خاطر اور کچھ نہیں تو قادیانیوں کے خلاف ہی سامعین کو فساد برپا کرنے پر اکسانا شروع کر دیا۔۔مولانا صاحب موصوف ایک گھٹیا سیاستدان کا کردار ادا کر کے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بٹہ لگا رہے ہیں۔ان جیسے عالم سے بہتر اور کون جان سکتا ہے کہ اسلام کے نزدیک لاقانونیت سے بڑھ کر اور کوئی جرم نہیں۔یہ جرم اپنی نوعیت کے اعتبار سے مملکت کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے۔قرآن واضح الفاظ میں ہدایت فرماتا ہے لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ یعنی زمین میں فساد برپا نہ کر وہ مولانا نے تشدد کے علی الاعلان پر بچار کے ذریعہ اس قرآنی ہدایت لمتمسخر اڑانے میں نہ صرف کوئی مضائقہ نہ سمجھا بلکہ ایک گونہ خوشی محسوس کی۔فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑ کا نا قوم وملک میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔ملک کا کوئی سچا بہی خواہ ایسا خطرناک کھیل نہیں کھیل سکتا۔اسلام ایک قوت ہے جس کا مقصد تخریب انہیں تعمیر ہے۔وہ لوگوں کو اہم متحد بنانے اور انہیں ایک رشتہ میں منسلک کرنے آیا ہے۔ہمارے علماء کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اختلافات مٹیں اور لوگوں میں اتنی فراخدلی پیدا ہو کہ وہ ٹھنڈے دل سے دوسروں کے نقطہ ہائے نظر بھی سن سکیں۔اختلافی مسائل کے باوجود تمام فرقے شنی ، شیعہ، اہلحدیث، اہل قرآن اہل سنت والجماعت وغیرہ سب یکساں طور پر اسلام سے وابستہ ہیں۔قادیانی بھی اِس بارے میں کسی سے پیچھے نہیں۔اسلام کے ساتھ ان کی وابستگی دوسروں کی طرح اظہر من الشمس ہے۔بانی اختلافات خواہ کچھ ہی ہوں و حقیقت کہ تمام فرقے اسلام کے ساتھ وابستہ ہیں ہم سب کو متحد