تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 450 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 450

وزن نہیں محسوس کر رہے ہیں یا (ما) قبل ازیں انہوں نے ۲۲ فروری ۱۹۵۳ء کو ایک خط میں لکھا :- پنجاب سمیت پورے ملک میں تعلیم یافتہ پبلک کو قادیانیوں کے بارے میں ہمارے مطالبے کی صحت پر اب تک مطمئن نہیں کیا جا سکا ہے۔دوم یہ کہ عوام الناس بھی صرف پنجاب اور بہا ولپور ہی میں اس مطالبے کی حمایت کے لئے تیار کئے جاسکے ہیں باقی دوسرے تمام صوبوں اور سب سے بڑھ کر بنگال سے بالکل غیر متاثر ہیں یا اے کے عوام اس سے پاک نیز لکھا:۔ہمارے نزدیک یہ سخت غلط اور غیر مدبرانہ کا روائی ہے۔اس طرح کے اگر چند مظاہرے اور کر ڈالے گئے تو بعید نہیں کہ بنگال میں اس کا بالکل الٹا ر و عمل پیدا ہو جائے اور ہم قادیانیوں کے مسئلے میں بنگال کی تائید حاصل کرنے سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔خود پنجاب میں بکثرت لوگ ان مظاہرات کے متعلق یہ رائے رکھتے ہیں کہ یہ در اصل دولتانہ صاحب کے اشارے سے مجلس عمل والوں نے کئے ہیں کیونکہ دولتانہ صاحب اس وقت خواجہ ناظم الدین پر دھونس جمانا چاہتے ہیں ؟ کے یہ ایسی واضح حقیقت تھی کہ اس کی تائید میں جماعتِ اسلامی کے ایک راہنما جناب نصر اللہ خاں عزیز (مدیر کوثر) کو مشرقی پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد یہ بیان دینا پڑا کہ :۔جب ہم قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے نکتے کا تذکرہ کرتے تو جواب ملتا یہ تو فرقہ بندی ہے فتنہ تکفیر ہے۔مولوسی تو اس سے پہلے اسی طرح ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے آئے ہیں قادیانی گمراہ سہی مگر ان کو کافر کہنے سے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو گا۔بعض کہتے وہ تو اسلام کی بڑی خدمت کر رہے ہیں۔قرآن مجید کا ترجمہ انگریزی زبان میں انہوں نے کیا ہے اور ان کے مشن ممالک غیر میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں ، میں اس حقیقت کے باوجود حکومت کو اس غیر جمہوری مطالبہ کے سامنے سپر انداز ہونے کی دھمکی دینا نے یہ گرفتاریاں کیوں ؟ من ۲ ناظم شعبہ نشر و اشاعت جماعت اسلامی پاکستان - اشاعت اول اپریل ۱۹۵۳ء مطبوعہ ناظر پرنٹنگ پریس اخبار بلڈنگ میکلوڈ روڈ کراچی کے ایما شاء س اخبار کوثر" لاہور آمار فروری ۱۹۵۳ ء م * +